خواب میں فرعون دیکھنا

khwab me firoun pharoah dekhna

(۱) فرعون کی تعبیر دین کا دشمن ہے۔

(۲) فرعون کو خواب میں اچھی حالت میں دیکھنا امام اور اس کی قوم کی بدحالی کی طرف اشارہ ہے جیسا کہ فرعون کا خواب میں بری حالت میں دیکھنا امام اور اس کی قوم کی اچھی حالت پر دلالت کرتا ہے، جو تعبیر فرعون کے خواب میں دیکھنے کی ہے وہی تعبیر آدمی کے ہر دشمن کے خواب میں آنے کی ہے۔

(۳) اگر خواب میں کسی نے دیکھا کہ وہ دنیا کے شریر اور سرکش لوگوں میں بدل گیا ہے تو اسے قوت حاصل ہونے کے ساتھ اس کی بات کی شہرت بھی حاصل ہو گی اور اس کے دین میں فساد بھی پیدا ہو گا۔

(۴) اگر خواب میں بعض مرے ہوئے فرعونوں، بادشاہوں اور ظالموں کو کسی شہر یا کسی جگہ میں یا اس جگہ جہاں اس کو ولایت حاصل ہے دیکھے تو اس کی سیرت کا ظہور ہو گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top