خواب میں فائر کرنے یا تیرمارنے کی تعبیر

Khwab me firing krne ya teer maarne ki tabeer

(۱) خواب میں جس نے دیکھا کہ وہ توپ سے فائر کر رہا ہے تو یہ غداری اور سازش پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ اس سے علماء پر تہمت، پاکدامن عورتوں پر تہمت اور دین میں طعن وتشنیع بھی مراد ہوتا ہے۔

(۲) اور کبھی اس کا خواب میں دیکھنے سے مقصد اس مکان میں فتنہ کی طرف اشارہ کرنا ہوتا  ہے جس میں وہ اس توپ کو فٹ دیکھتا ہے۔

(۳) اور تیر اندازی کرنا خواب میں کسی کی عزت وعصمت پر کسی غرض سے کلام کرنے کی علامت ہے۔

(۴) اور کبھی اس سے قاصدوں کے زیرِ نگین ہونے کی طرف بھی اشارہ ہے۔

(۵) اگر تیروں میں پھل بھی لگے ہوں تو یہ اپنے ارادوں میں ناکامی پر دلالت کرتا ہے اور اگر کسی نے تیر پھینکا اور خود ہی کو لگا تو اللہ تعالی کے ساتھ لو لگانے سے اپنا مقصد حاصل کرے گا۔

(۹) اور اگر دنیا میں سے ہو تو وہ اس کا شرف حاصل کرے گا۔

(۱۰) اور اگر کسی نے دو صفتیں دیکھیں کہ بعض بعض کو تیر مار رہے ہیں تو تیر لگنے والے پر درست ہے جھگڑا کر رہے ہوں گے اور جن کو نشانہ نہ لگ رہا ہو وہ اپنا جھگڑا نا حق کر رہے ہوں گے۔

(۱۱) اور اگر کسی نے دیکھا وہ لوگوں کو تیروں سے نشانہ بنا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ان پر گھٹیا الزام لگا رہا ہے اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ تیراندازی کرتا ہے مگر نشانہ خطاء ہو جاتا ہے تو یہ اس کی بد زبانی پر دلالت کرتا ہے جس سے وہ لوگوں کی عزت وناموس کے بارے گفتگو کرتا ہے کہ وہ لوگوں کی عزت وناموس کے متعلق بیان کرتا ہے اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ تیر مارتا ہے اور اس کا نشانہ بھی نہیں چوکتا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے اس مقصد میں کامیابی حاصل کر لے گا جہاں وہ خط وغیرہ بھیجے گا یا اپنے قاصد دوڑائے گا۔

(۱۲) اور اگر کسی نے دیکھا کہ انسان کو تیر مارا اور اس کو نشانہ نہ بنا سکا تو وہ اس پر غلط عیب والزام لگاتا ہو گا اور اگر اس کو لگ گیا تو دلیل ہے کہ اس میں وہ عیب اور الزام ہو گا۔

(۱۳) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ پہاڑ پر ہے اور دائیں بائیں تیروں کی بوچھاڑ کر رہا ہے جبکہ اس نے سفید نئے کپڑے پہنے ہوئے ہیں تو دلیل ہے وہ سلطنت اور حکومت حاصل کر لے گا اگر وہ اس کا اہل ہو۔

(۱۴) اور اگر سرکاری گھر سے پھینک رہا ہے تو پھر تیروں سے مراد اس کے وہ فیصلے ہیں جن کو وہ اپنے احکامات وخطوط میں نافذ کرتا ہے اور ان کا حکم دیتا ہے۔

(۱۵) اور بندوق چلانا سنگساری ہے۔

(۱۶) اور بعض نے کہا کہ آبادی میں بندوق سے فائر کرنا اس رامی پر تہمت لگانا ہے۔

(۱۷) اور اگر ویرانے میں شکار کے لیے ہو تو وہ غنیمت اور کمائی ہے۔

(۱۸) اور اگر کسی نے تیر پھینکا اور اس کا خون بہہ پڑا تو دلیل ہے کہ وہ کسی بڑے آدمی سے فائدہ حاصل کرے گا۔

(۱۹) اور اگر کسی کے دل پر تیر لگے تو یہ کسی حسین لڑکے یا لڑ کی کی امنگیں ہیں۔

(۲۰) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ توپ سے دشمن کے قلعوں کو نشانہ بنا رہا ہے تو دلیل یہ ہے کہ اچھی باتیں کرتا ہے یا دعا ہے جو وہ اللہ تعالی سے کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top