خواب میں فوج دیکھنے کی تعبیر

Khwab me fauj army dekhna

(۱) فوج کی تاویل ملائکہ رحمت ہے اور نچلے طبقہ فوج کی تعبیر ملائکہ عذاب ہے۔

(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ فوجی ہے اور بادشاہ کے دیوان سے کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بلا محنت کسی شہر کا والی بن جائے گا۔

(۳) کسی نے دیکھا کہ اس کا نام فوج کے دیوان میں لکھا گیا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ خیر پائے گا جس کے پورے ہونے کی امید تھی یا اپنی تمنا پوری ہوتی ہوئی دیکھے گا۔

(۴) مریض کا خواب میں اپنے آپ کو فوجی بنتے ہوئے دیکھنا اس کے مرنے کی علامت ہے اور غیر مریض کے لیے غم اور تاوان میں پڑنے کی نشانی ہے۔

(۵) خواب میں فوجی ہونا بیماروں کے لیے موت کی علامت ہے اور کبھی اس کی دلالت غم اور ناکامی اور کبھی سفر پر بھی ہوتی ہے۔

(۶) اور غلاموں کا یہ خواب دیکھنا آزادی ملے بغیر معزز ہونے کی علامت ہے۔

(۷) کبھی اس کی تعبیر آزادی بھی ہوتی ہے۔

(۸) خواب میں فوجیوں کا یکجا مجتمع دیکھنا مبطلین کی ہلاکت اور حق پرستوں کی نصرت کی علامت ہے۔

(۹) فوج کا کم ہونا کامیابی کی علامت ہے اور کسی فوجی کو ہاتھ میں چابک لیے ہوئے دیکھنا حسنِ معاش کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۰) خواب میں شام یا عراق یا یمن کی طرف سے فوجیوں کو اپنی طرف آتے دیکھنا باتوں میں مضمونِ کلام یا حق میں اختلاف واقع ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۱) بعض دفعہ فوجیوں کو دیکھنا خوف پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۲) کفار کے فوجیوں کا مسلمانوں کی فوج سے زیادہ ہونے کی تعبیر اہلِ اسلام کے غلبہ کی دلیل ہے ۱۰۲۰ افراد پر مشتمل فوج دلیلِ بشارت ہے۔

(۱۳) ایک ہزار تین سو اور ایک سو کی تعداد اور پانچ ہزار مجاہدین دشمنوں پر غلبہ کی بشارت ہے۔

(۱۴) عددمأۃ ہر سو سال کے اختتام پر اللہ تعالی کی طرف سے نئے امور پیش ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

(۱۵) کبھی ایک ہزار فوج دیکھنا صاحبِ خواب کے لیے لیلۃ القدر ملنے کی دلیل ہے۔

(۱۶) خواب میں عسکر کے ساتھ نبی یا بادشاہ یا عالم کی موجودگی موحدین کے لیے دلیلِ نصرت ہے۔

(۱۷) کسی شہر یا گلی کی طرف فوج کی آمد بارانِ رحمت کی دلیل ہے۔

(۱۸) بعض علمائے تعبیر کہتے ہیں کہ جنود کی دلالت مسلمانوں کے لیے نصرت کی بشارت اور ظالموں کے لیے انتقام کی علامت ہے۔

خواب میں فوج کا کمانڈر دیکھنا

khwab me commander dekhna

خواب میں فوج کے کمانڈر کی دلالت مشہور آدمی پر ہوتی ہے، جس کو یہ منصب سونپا جائے اور وہ اس کا متحمل ہو اور اکتا نہ جائے، اگر کسی نے خود کو فوج کی کمان کرتے دیکھا تو اس کو بھلائی اور مالِ کثیر اور مرتبہ نصیب ہو گا بشرطیکہ اس کا اہل ہو، اگر وہ اس کا اہل نہیں ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے، اگر صاحبِ خواب فقیر ہے تو وہ پریشان ہو گا، اگر یہی خواب غلام نے دیکھا تو اس کی آزادی کی طرف اشارہ ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top