خواب میں ڈاکٹر دیکھنا

Khwab me doctor dekhna

(۱) طبیب کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر عالم ہے جیسا کہ مفتی اور فقیہ طبیب ہوتے ہیں۔

(۲) اگر دیکھے کہ کوئی طبیب اس کا علاج کر رہا ہے تو علامت ہے کہ وہ شفا پائے گا۔

(۳) اگر دیکھے کہ کوئی عالم وعظ کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شک ونفاق کو اس کے سینے سے نکالے گا اور اس کے دین کو ٹھیک کرے گا۔

(۴) طبیب کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر فقیہ بھی ہوتی ہے۔

(۵) ہر وہ آدمی کہ جسے کسی مخاصمت کا سامنا تھا تو اگر اس نے خواب میں اطباء کو دیکھا تو یہ دلالت کرتا ہے صاحبِ خواب کے مد مقابلوں دلیلوں پر جیسا کہ کسی مریض نے خواب میں کسی مخاصم کو دیکھا تو دلیل ہے بیداری میں کسی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرے گا، طبیب کی تعبیر انسان کی ماں بھی ہوتی ہے۔

(۶) پس جس شخص نے دیکھا کہ اس کا معالج مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی ماں کی وفات ہو گی۔

(۷) اگر کسی نے دیکھا کہ طبیب بیمار کے پاس آیا ہے تو علامت ہے کہ وہ بیمار شفا پا جائے گا۔

(۸) اگر دیکھے کہ طبیب کسی صحت مند آدمی کے پاس آیا ہے تو وہ (صحت مند آدمی) بیمار ہو جائے گا۔

(۹) اگر دیکھے کہ طبیب نے کوئی نافع چیز بتلائی ہے تو یہ علامت ہے وہ لوگوں کو نصیحت کرے گا اور اس کے علم کی علامت ہے، نیز لوگوں کو اس سے نفع ہو گا اور بعض مرتبہ خواب میں طبیب دیکھنے کی تعبیر پوشیدہ چیزوں کو نکالنے والے مثلاً سپیرا ومداری وغیرہ پر دلالت کرتا ہے اور بعض مرتبہ طبیب کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر جھاڑو دینے والے، چغل خور، طعنہ زن، لوگوں کی خبروں کو ٹوہ لگانے والا، جنگ کے لئے تیار یا محارب شخص ہوتا ہے، پس کبھی وہ غالب آتا ہے اور کبھی مغلوب ہوتا ہے۔

(۱۱) اور جس شخص نے دیکھا کہ وہ طبیب بن گیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اسے اعلی منصب حاصل ہو گا اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ سپاہی بنے گا اور طبی کی دلالت مصلح اور دین ودنیا کے امور کو درست کرنے والے شخص پر ہوتی ہے جیسا کہ فقیہ، حاکم اور وہ واعظ کہ جس کا وعظ مرہم اور تریاق کا کام دیتا ہے جیسا کہ مؤدِّب، سید، حیوانات کی کھال کو دباغت دینے والا، پچھنے لگانے والا، چونکہ پچھنے لگانے سے بھی شفا حاصل ہوتی ہے۔

(۱۲) جس شخص نے دیکھا کہ قاضی طبیب بن گیا ہے تو علامت ہے کہ اس کی رفاقت میں اضافہ ہو گا اور اس کا نفع بڑھے گا۔

(۱۳) جس شخص نے دیکھا کہ طبیب قاضی یا فقیہ ہو گیا ہے پس اگر وہ سوجھ بوجھ رکھنے والا مسلمان آدمی ہے تو اس کی شہرت ہو گی، مرتبہ بلند ہو گا اور پیشے میں اس کا مقام اونچا ہو گا اور اگر معاملہ اس کے برعکس ہے تو علامت ہے کہ آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور شاید کہ کوئی آدمی اس کی طبابت کے نتیجے میں ہلاک بھی ہو جائے، چونکہ خواب میں وہ ایسے پیشہ سے منسلک نظر آیا ہے جو اس کا پیشہ نہیں۔

(۱۴) اور جس شخص نے دیکھا کہ طبیب کفن بھیج رہا ہے تو اس سے بچنا چاہئے چونکہ وہ اپنے پیشے میں خائن ہے، خاص طور پر جبکہ وہ کفن نیا ہو تو اس میں دلیل ہے کہ وہ گڑ بڑ کرتا ہے،  عام لوگوں کو دھوکا دیتا ہے۔

(۱۵) جس شخص نے دیکھا کہ طبیب دباغ بنا بیٹھا ہے تو یہ علامت ہے اس کی مہارت اور اس کے ذریعے شفاء حاصل کرنے والوں کی کثرت کی،  اگر وہ دباغت اچھے طور پر نہیں دے رہا تو دلیل ہے کہ وہ جاہل ہے اور لوگوں کو دھوکا دے رہا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top