خواب میں دروازے کی کُنڈی دیکھنے کی تعبیر

khwab me darwaze ki kundi dekhne ki tabeer

(۱) اس کی دلالت دینِ اسلام پر ہوتی ہے، چنانچہ خواب میں حلقہ کو پکڑ لینا دینِ اسلام پر کاربند رہنے کی دلیل ہے۔

(۲) اور دروازے کے حلقے دربانوں پر بھی دلالت کرتے ہیں یا حفاظت کرنے والے کتوں کی علامت ہیں۔

(۳) گھر کے دروازے کے حلقوں کا سونا چاندی کا ہونا عزت ورفعت اور ملک ملنے کی دلیل ہے۔

(۴) حلقۃ الباب، ایلچی اور ڈرانے والے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) اپنے گھر کے دروازہ کے دو حلقے دیکھنا دو شخصوں کے مقروض ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۶) خواب میں اپنے گھر کے دروازے کے حلقے اکھاڑ نا بدعت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top