خواب میں تعویذ، دم یا جھاڑ پھونک کرنے کی تعبیر

Khwab me dam krne ki tabeer

(۱) خواب دیکھا کہ وہ قرآن یا حدیث میں آئے ہوئے الفاظ پڑھ کر دَم کر رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ بیماریوں سے محفوظ ہو گا اور غم وحزن دور ہوں گے۔

 قرآن وحدیث کے الفاظ کے علاوہ دوسرے الفاظ سے دم کرنا، جھوٹ بولنے، دکھاوے کے لیے عمل کرنے کی علامت ہے۔

اگر صاحبِ خواب کاریگر ہے تو اس میں دھوکہ کرے گا، اگر عالم ہے تو اپنے علم کو لوگوں سے چھپائے گایا عزیمت کو چھوڑ کر رخصت کو ظاہر کرے گا اور اگر حکمران ہے تو غلط فیصلہ کرے گا۔

(۲) خواب میں کسی دوسرے کے دم کردہ پانی کو پینا درازئ عمر کی دلیل ہے۔

(۳) بسم اللہ الرحمن الرحیم یا قرآن کے علاوہ تمام جھاڑ پھونک باطل ہیں۔

خواب میں تعویذ گنڈے کرنے والا یا عامل کو دیکھنے کی تعبیر

(۱) خواب میں اس سے مراد وہ آدمی ہوتا ہے جو لوگوں میں صلح کراتا ہو ان کے غموں وپریشانیوں کو دور کرتا ہو چنانچہ اگر اپنے تعویذ میں اللہ کا ذکر کیا ہو تو ان کے دلوں کے غصہ کو ٹھندا کرنے والا ہو گا۔

(۲) اگر نام نہ لیا ہو تو وہ غلط کام والا ہو گا، سانپوں کا عامل اس سے مراد وہ آدمی ہے جو غدار ہو اور بُری صحبت میں بیٹھتا ہو۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top