خواب میں لگڑ بگڑ دیکھنا

Khwab me crocuta dekhna

(۱) اس کی تعبیر سازشی قسم کا ظالم دشمن یا ساحرہ بوڑھی عورت ہے چنانچہ کسی نے دیکھا کہ وہ لگڑ بگڑ کا گوشت کھا رہا ہے تو تعبیر ہے وہ مسحور ہو گا اور اس کا سبب معلوم نہیں ہو گا البتہ سحر ہی کے ذریعے اس کا حل ہونے کی امید ہو گی۔

(۲) خواب میں اس پر سواری کرنا مذکورہ صفت کی عورت کے ساتھ نکاح کرنے کی دلیل ہے، لگڑ بگڑ کی دلالت عورت ساحرہ یا کسی غیر معروف شخص کی بیوی پر ہوتی ہے جو صاحبِ حسب نہ ہو۔

(۳) کبھی اس پر سواری کرنا حکومت پانے پر بھی دلالت کرتا ہے  اور کبھی ضبع دیکھنا رازوں کے فاش ہونے اور فضول کاموں میں مشغول ہونے پر دلالت کرتا ہے یہی تعبیر مادہ لگڑ بگڑ دیکھنے کی ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت خنثی مشکل پر بھی ہوتی ہے۔

(۴) کسی لگڑ بگڑ کو خواب میں تیر مارنا بدصورت دھوکہ باز عورت کے ساتھ مراسلت کرنے کی دلیل ہے اور اس کو بندوق یا پتھر سے مارنا اس قسم کی عورت پر تہمت لگانے کی علامت ہے۔

(۵) اس کو تلوار سے مارنا اس قسم کی زبان دراز عورت کرنے کی علامت ہے۔

(۶) خواب میں لگڑ بگڑ کا دودھ نوش کرنا مذکورہ صفات والی عورت کے اس کے ساتھ خیانت اور غداری کا معاملہ کرنے کی دلیل ہے۔

(۷) خوب میں اس کی کھال یا اس کی ہڈیوں یا بالوں میں سے کچھ ملنا صفات مذکورہ سے متصف عورت کی طرف سے مال پانے کی دلیل ہے اور مذکورہ لگڑ بگڑ دیکھناغمگین قسم کے آدمی دیکھنے کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top