خواب میں چونا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me choona lime powder dekhne ki tabeer

(۱) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ حمام میں اپنے بدن پر چونا لگا کر نہا رہا ہے۔ تو تعبیر ہے کہ اس کو قرض سے نجات ملے گی اگر حالتِ غم میں ہے تو غم دور ہو گا۔ اگر خوف زدہ ہے تو اس سے نجات پائے گا۔ اگر مریض ہے تو صحت یاب ہوگا اور اگر صاحبِ خواب غلام ہے تو اسے آزادی ملے گی۔ اگر حج نہیں کیا تو حج نصیب ہوگا اگر غنی ہے تو فقیر ہو گا۔ یہ تمام تعبیریں اس صورت میں ہیں جب چونا اس کے بالوں کو صاف کر دے۔ اگر بدن کے بال نہ مٹے تو یہ ایسے غم کی علامت ہے جو جلد ختم ہو جائے گا۔

(۲) اگر چہرے کے علاوہ سارے بدن پر چونا مل لیا تو تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب کا انتقال ہو جائے گا۔

(۳) اگر بیداری میں بال نہ ہوں اور وہ خواب میں چونا لگا کر زیرِ ناف بالوں کے علاوہ بالوں کو صاف کرے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کا انتقال ہوگا مال ختم ہو گا اور اس کی عورتیں باقی رہیں گی۔

(۴) خواب دیکھا کہ وہ کسی دوسرے آدمی کے بدن میں چونا مل رہا ہے تو اشارہ ہے کہ اس کو اپنے شر سے ہلاک کرے گا اور ان کے مال کو ختم کرے گا۔

(۵) اگر زیرِ ناف بالوں پر چونا لگایا اور بال صاف ہو گئے تو کشادگی کی دلیل ہے اور اگر بال صاف نہ ہوئے تو غم زیادہ ہونے اور قرضدار ہونے کی علامت ہے۔

(۶) خواب میں بعض بالوں کا ختم ہونا اور بعض کا باقی رہنا بعض غم کے دور ہونے اور بعض کے باقی رہنے کی طرف اشارہ ہے۔

خواب میں چونے کا کام کرنے والا دیکھنے کی تعبیر

khwab me chone ka kam karne wala dekhne ki tabeer

(۱) اس کی تعبیر منافق قسم کے آدمی سے کی جاتی ہے اس لیے کہ سب سے پہلے چونا اور پکی اینٹ استعمال کرنے والا فرعون ہے۔

(۲) سطح یا پانی کے مقامات کو چونا کرنے والے کو دیکھنا معاملات کے شروع کرنے اور غم وشرور وتکالیف کے ختم ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top