خواب میں چوکھٹ دیکھنا

Khwab me chokhat door frame dekhna

(۱) خواب میں چوکھٹ بیوی ہے، گھر کی چوکھٹ کو اکھاڑنا دوست ختم کرنے کی دلیل ہے جبکہ اس کو اکھاڑنا بیوی کو طلاق دینا ہے۔

(۲) چوکھٹ کا آنکھ سے اوجھل ہونا بیوی کی موت ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ چوکھٹ کی تعبیر بیوی ہے، گھر کے دروازہ کی چوکھٹ پر چڑھنا کسی عورت سے شادی کرنا ہے، بعض حضرات کے نزدیک چوکھٹ سے مراد گھر کا والی ہے، چوکھٹ کو اکھاڑنا اس کا معزول ہونا اور چوکھٹ کا آنکھ سے اوجھل ہونا اس کی موت ہے۔

(۳) اگر چوکھٹ کو اکھاڑا لیکن وہ آنکھ سے اوجھل نہیں ہوئی تو وہ بیمار تو ہو گا لیکن ان شاء اللہ شفاء ہو جائے گی۔

(۴) چوکھٹ بنانا شادی کرنا ہے یا پھر نئی چوکھٹ کسی عورت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

خواب میں چوکھٹ کے بازو دیکھنا

(۱) خواب میں چوکھٹ کے بازور رئیس اور گھر کا والی ہے، چوکھٹ کے بازو اکھاڑنا گھر کے والی کا معذور ہونا ہے، چوکھٹ کے دروازے کا آنکھ سے اوجھل ہونا اس والی کی موت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top