خواب میں چڑیا دیکھنا

Khwab me chirya sparrow dekhna

(۱) خواب میں چڑیا دیکھنا کسی ایسے آدمی کو دیکھنا ہے جو اپنے کھیل اور حکایات سے لوگوں کو خوب محظوظ کرتا ہو۔

(۲) کبھی اس سے مذکر اولاد بھی مراد ہوتی ہے۔

(۳) خواب میں چڑیا کو ذبح کرنا ضعیف بچے کی پیدائش کی دلیل ہے جس کی موت کا خوف ہو۔

(۴) بعض حضرات فرماتے ہیں کہ خواب میں چڑیا ایسے آدمی کی جانب اشارہ ہے جو جھگڑالو، مالدار، صاحبِ حکومت اور حیلہ باز ہو، کبھی چڑیا سے مراد خوبصورتی بھی ہوتی ہے، چڑیوں کی آوازمیں اچھی باتیں اور علمی مذاکروں کی دلیلیں ہیں۔

(۶) خواب میں بہت سی چڑیاں مالِ کثیر ہیں جو بلا مشقت حاصل ہو گا۔

(۷) چڑیوں کی تعبیر کبھی بچوں سے بھی بیان کی جاتی ہے۔

(۸) اگر کوئی شخص خواب میں اپنے ہاتھ میں چڑیا دیکھے تو اسے دس دینار حاصل ہوں گے۔

(۹) کبھی چڑیا سے مراد عظیم المرتبہ شخص بھی ہوتا ہے۔

(۱۰) خواب میں چڑیا کو حاصل کرنا یا اس کا مالک بننا کسی بلند مرتبہ شخص کا قرب حاصل کرنا ہے، اسی طرح اسے شکار کرنا۔

 (۱۱) اگر خواب میں چڑیا ذبح کر دے تو عظیم المرتبہ شخص سے اپنا کام نکالے گا۔

(۱۲) اگر خواب میں چڑیا کے بال یا پر نوچے یا اس کا گوشت کھائے تو مال کے حصول کی دلیل ہے۔

(۱۳) بعض اوقات چڑیا ذبح کرنے کی تعبیر اپنی لونڈی سے جدا ہونا ہے۔

(۱۴) خواب میں چڑیا کے پر کا حصول ایسے لڑکے کی ولادت ہے جو بڑے لوگوں کے درجہ پر فائز ہو گا۔

(۱۵) اگر چڑیا کو اپنے ہاتھ یا پنجرے میں دیکھے پھر وہ چڑیا اڑ جائے اور واپس نہ آئے تو اس کا مریض بیٹا فوت ہو گا۔

(۱۶) خواب میں چڑیا کی آنکھیں بچوں سے دھوکہ بازی اور مکر کی دلیل ہے۔

(۱۷) خواب میں چڑیوں کے پر حاصل کرنا بہت سی اولاد کی دلیل ہے۔

(۱۸) اگر دیکھے کہ چڑیا اس کے حلق میں داخل ہو گئی اگر اس کا کوئی بیٹا ہو تو وہ کنویں میں گرے گا۔

(۱۹) اگر بہت سی چڑیوں کا مالک بن جائے تو وہ مالدار بنے گا اور اسے والدیت حاصل ہو گی۔

(۲۰) چڑیا اجتماع اور اہل واقارب کے ساتھ خوشی کے موقع پر اکٹھا ہونے کی بھی دلیل ہے تا ہم کبھی کبھی گناہ اور تفرقہ بازی کے اجتماع پر بھی دلالت کرتی ہیں۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top