خواب میں چرواہا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me charwaha dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں حکمران کی نشانی ہوتی ہے۔

(۲) اور بچوں کو پڑھانے والے پر بھی دلالت کرتا ہے اور جو بادشاہ اور حکمرانوں کے کاموں کا ذمہ دار ہو۔

(۳) اور جس نے دیکھا کہ وہ دیہاتی ہے اور بکریاں چرا رہا ہے لیکن چرا گاہوں کو نہیں جانتا تو وہ قرآن مجید پڑھتا ہو گا لیکن اس کے معانی نہ سمجھتا ہو گا۔

(۴) اور بختی اونٹوں کو چرانے والا عجمیوں پر حکمرانی کی علامت ہوتی ہے۔

(۵) اور نگہبان اپنے رعایا پر نگہبان ہوتا ہے وہ ان کی مصلحتوں کو مدِ نظر رکھتا ہے اور ان کا تحفظ کرتا ہے۔

(۶) اگر دیکھا کہ وہ چرواہا ہے تو یہ حکمرانی کی نشانی ہے جو اس کو ملے گی ان لوگوں پر جس طرح کی اس نے بکریاں دیکھیں اور اگر کوئی خود چرواہا ہو اور وہ اس قسم کا خواب دیکھے تو یہ اس کے بلند مرتبہ رعایا پر عدل وانصاف پر دلالت کرتا ہے یا یہ دیکھے کہ وہ خنزیروں کو چرا رہا ہے تو یہ عیسائی اور بدعتیوں کے معاشرہ پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top