خواب میں چرخہ دیکھنا

khwab me charkha spinning wheel dekhna

(۱) خواب میں عورت جب خود کو دیکھے کہ اپنے چرخے کا ڈمرکا حاصل کیا ہے تو یہ اس کے شادی کرنے کی دلیل ہے۔

(۲) اگر شادی شدہ عورت اسے توڑ دے تو اس کا شوہر اسے طلاق دے گا۔

(۳) اور اگر اس عورت کی بیٹی شادی شدہ تھی تو اسے طلاق ہو گی۔

(۴) اگر خواب میں کسی عورت نے چرخا الٹا چلایا تو اس میں اس کے شوہر کے لوٹنے پر دلالت ہے۔

(۵) خواب میں عورت خود کو سوت توڑتی ہوئی دیکھے تو وہ اپنا وعدہ توڑے گی۔

(۶) چرخے کا ڈمرکا امور میں ثابت قدم رہنے پر، مسافر کے لئے راہنمائی پر نفع والے مال پر اور کنوارے کے لئے شادی پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top