خواب میں چادر دیکھنے کی تعبیر

Khwab me chaadar chador dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں آدمی کی عزت اور مرتبہ پر دلالت کرتا ہے جبکہ وہ نئی شوخ اور سفید ہو اگر باریک ہو تو یہ دیکھنے والے کے دین میں کمی کی علامت ہے کیونکہ چادر کی تعبیر آدمی کا دین اور خواہشات ہیں۔

(۲) اگر سردیوں میں پہنے ہوئے ہو وہ خوبصورت بننے والا تکبر کی علامت ہے جبکہ وہ فقیر ہو۔

(۳) بعض نے کہا کہ اس سے مراد گھٹیا عورت ہے۔

(۴) اگر کوئی مرد دیکھے تو اس کو کم نفع والا کوئی کام ہی پیش آئے گا۔

(۵) اگر دیکھا کہ اس کی چادر گم ہوگئی یا پرانی چادر گم ہوگئی ہے تو اشارہ ہے وہ فقر سے امن میں ہو گا اور لوگوں پر فخر کرے گا۔

(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ نئی یمانی چادریں پہنے ہوئے ہے یا دیکھا اس کے اطراف پھٹے ہوئے ہیں تو وہ کچھ حصہ قرآن مجید کا یاد کر کے بھلا دیتا ہو گا۔

(۷) اگر عورت نے چادر دیکھی تو اس کا مرد اس کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرتا ہو گا اور چادر مرد کی امانت ہے کیونکہ وہ گردن کے رخ کی جگہ ہے اور گردن امانت کی جگہ ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top