خواب میں بغاث (گِدھ جیسا سفید رنگ کا سبزی مائل پرنده) دیکھنے کی تعبیر

Khwab me bughas vulture like bird dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں بُغاث دیکھنا بے فائدہ قوم پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) اگر کسی کے پاس بغاث پرندہ ہے تو اس کے لہو ولعب میں منہمک ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۳) خواب میں بغاث پرندہ کا مالک ہو نا رفع ومنزلت، خوشی اور دشمنوں پر غلبہ کی دلیل ہے۔

(۴) اصحابِ حکومت کے لیے پرندہ دیکھنا شر، تکلیف اور نقصان کی علامت ہے۔

(۵) مانوس ہونے والے پرندوں کو دیکھنا اولاد اور ازواج پر دلالت کرتا ہے۔

(۶) اور انسانوں سے مانوس ہونے والے پرندوں کی رؤیت مختلف الطبیعت لوگوں کے ساتھ زندگی گزارنے کی دلیل ہے۔

(۷) غیر شکاری پرندوں کو دیکھنا درندوں اور ہوا پر دلالت کرتا ہے اور تربیت یافتہ شکاری پرندوں کو دیکھنا عزت، منفعت، رزق پر دال ہے ۔

(۸) ماکول اللحم پرندوں کو دیکھنا آسانی سے فوائد سے بہرہ مند ہونے کی علامت ہے۔

(۹) خواب میں اچھی آواز والے پرندوں کی آواز سننا نیک قوم کی طرف اشارہ ہے اور نر پرندہ دیکھنا اولاد نرینہ پر اور مادہ دیکھنا اولادِاناث پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) اور انجان پرندہ مسافر لوگوں کی علامت ہے۔

(۱۱) ایسا پرندہ دیکھنا جس میں خیر وشر موجود ہو فراخی کے بعد تنگی یا تنگی کے بعد فراخی نصیب ہونے کی علامت ہے۔

(۱۲) ایسا پرندہ دیکھنا جو دن ورات دونوں میں ظاہر ہوتا ہے شدتِ طلب اور بہادری پر دلالت کرتا ہے اور صرف رات کو ظاہر ہونے والا اور دن کو پوشیدہ رہنے والا پرندہ دیکھنا پوشیدگی وحفاظت پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۳) ایسا پرندہ دیکھنا جس میں شر ہی شر ہے خیر بالکل نہیں دشمن پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۴) ایسے پرندہ کی رؤیت جس میں خیر ہو اور شر نہ ہو خوف سے امن، رزقِ حلال، لباس وغیرہ پر دلالت کرتی ہے۔

(۱۵) ایسے پرندے کی رؤیت جو دن کو ظاہر ہوکر رات کو آرام کرتا ہے مختلف اعمال سے معاش حاصل ہونے کی علامت ہے۔

(۱۶) بے قیمت پرندے کو خواب میں قیمت والا ہوتا ہوا دیکھنا ربوا اور باطل طریقے سے مال کھانے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۷) غیر پرندہ کو خواب میں اڑتا ہوا دیکھنا عہد شکنی، فجور اور اس کے عکس پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۸) کسی خاص موسم میں ظاہر ہونے والے پرندے کو بے موسم دیکھنا، اشیاء کو اپنے مقام پر نہ رکھنے، دشمنوں میں تغایر آنے اور لایعنی کاموں میں منہمک ہونے اور عجیب باتیں سننے کی طرف اشارہ ہے۔ (۱۹) پانی میں رہنے والے پرندے دیکھنا دریا میں محنت کر کے کمانے والے لوگوں پر دلالت کرتا ہے یا اس سے پر ہیز گار اور متقی لوگ مراد ہوتے ہیں۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top