خواب میں بستر دیکھنے کی تعبیر

Khwab me bister bed dekhne ki tabeer

خواب میں بستر کی تعبیر عزت ورفعت سے کی جاتی ہے خصوصاً اگر اس کا مالک بنا اور موسم سرما میں اس پر بیٹھ گیا۔

(۱) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی بچھونے پر بیٹھا ہوا ہے تو یہ زمین خریدنے کی طرف اشارہ ہے اگر یہی خواب حالاتِ جنگ میں دیکھے تو صحیح وسالم لوٹنے کی علامت ہے۔

(۲) کسی نے دیکھا کہ بچھے ہوئے بچھونے پر کسی جاننے والے شخص کی تصویر ہے اور بول رہی ہے تو یہ شخص کے کسی امرِ باطل میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔ اور اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ صاحبِ خواب اس شخص سے کوئی عجیب کام ہوتا دیکھے گا یا کوئی عجیب بات سنے گا۔

(۳) کبھی بچھونے کی تعبیر جس کے لیے بچھایا گیا ہے اس کی دنیا اور زمین پر حکومت چلنے سے کی جاتی ہے۔

(۴) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا بستر تہہ کر دیا گیا تو یہ اس کی دنیا کے لپٹ جانے کی علامت ہے یا آئندہ دنیا وسیع ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۵) کسی نے دیکھا کہ اس کا بستر جدید، خوبصورت، کشادہ، مضبوط اور اچھی بناوٹ کے ساتھ بنایا گیا تو تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب درازی عمر، وسیع دنیا اور ساری زندگی نئی نئی نعمتیں اور مضبوط حکم کی دولت سے مالا مال ہو گا۔

(۶) کسی نے دیکھا کہ اس کے لیے اجنبی جگہ میں غیر معروف لوگوں کے درمیان غیر معروف بستر بچھایا گیا ہے تو پہلے مسافرت میں پھر وطن میں دنیا ملنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۷) کسی قوم یا گاؤں میں بستر بچھا دیکھنا ایسی نعمت ملنے کی طرف اشارہ ہے جو ان تمام قوموں یا گاؤں والوں میں مشترک ہو۔

(۸) نرم اور پرانا بستر قلیل عمر کے ساتھ دنیا ملنے کی علامت ہے۔

(۹) کسی نے خواب میں دیکھا گو یا اس کا بستر اس کے کندھے پر ہے تو یہ ایک جگہ سے کسی مجہول جگہ کی طرف منتقل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ اور اس کے اپنے ملک سے نکلنے اور اس کی دنیا کے لپٹ جانے اور اس کے پیروکاروں کے بڑھنے اور اس پر بوجھ ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۰) کسی نے ایسا لپٹا ہوا بستر دیکھا جو اس سے پہلے کبھی نہیں بچھایا گیا تو یہ اس کی دنیا کے سمٹ جانے اور قلیل مقدار میں ملنے اور معیشت میں تنگی ہونے کی دلیل ہے۔ اگر دیکھا کہ اس جیسا بستر اس کے لیے بچھایا گیا تو دنیاوی وسعت ملنے کی نشانی ہے۔

(۱۱) کبھی بستر دیکھنا حکمرانوں کے ساتھ مجالست کی علامت ہے۔

(۱۲) کسی کے بستر کا لپٹ جانا اس کے حکم میں تعطل ہونے یا سفر کے تنگ ہونے یا سینہ کے تنگ ہونے اور دنیا کے رک جانے کی نشانی ہے۔

(۱۳) کسی نے دیکھا کہ اس کا بستر اس سے چھین لیا گیا یا جل گیا تو یہ صاحبِ خواب کے بستر پر مرنے کی علامت یا سفری تنگی کی دلیل ہے۔

(۱۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا بستر نرم ہوا تو یہ اجل کے قریب ہونے کی علامت ہے اور جسمانی کمزوری کی نشانی ہے۔

(۱۵) پھٹا پرانا بستر غم واندوہ کی علامت ہے۔

(۱۶) کبھی بستر کی تعبیر ایسے آدمی سے کی جاتی ہے جو اپنے آپ کو پاک اور بڑا سمجھتا ہو اور جھوٹ بولتا ہو۔


(۱) خواب میں بستر عورت پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) خواب میں اپنا بستر بیچنا اپنی بیوی کو طلاق دینا ہے اور اگر بیوی بیمار تھی تو وہ فوت ہو جائے گی۔

(۳) اگر کوئی اپنے بستر پر کتے یا خنزیر کو دیکھے تو اس میں دلالت ہے کہ فاسق آدمی اس کی بیوی کے معاملے میں خیانت کرے گا۔

(۴) بستر باندی اور راحت پر بھی دلالت کرتا ہے، بستر کا نرم ہونا عورت کے اپنے شوہر کی مطیع اور فرمانبردار ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) بستر کا وسیع ہونا عورت کے اچھے اخلاق، بستر کا نیا ہونا عورت کی جوانی اور بستر کا نرم ہونا عورت کے باکرہ ہونے کی دلیل ہے۔

(۶) خواب میں بالوں یا اون یا روئی کا بستر خوشحال عورت پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) ریشم کے بستر کی تعبیر مجوسی عورت ہے۔

(۸) سفید بستر دین اختیار کرنے والی عورت کی علامت ہے۔

(۹) کالے بستر سے اشارہ ہوتا ہے کہ صاحبِ خواب کی بیوی ایسا کام کرے گی جس میں اللہ کی رضا نہ ہو گی۔

(۱۰) سبز رنگ کا بستر دین دار، عابدہ، زاہدہ اور اپنی حفاظت کرنے والی عورت پر دلالت کرتا ہے، خواب میں بستر رازوں کی حفاظت پر بھی دال ہوتا ہے، ایسے ہی خادم کی طرف سے حاصل ہونے والے عطر پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۱) خود کو بستر خریدتے دیکھنا کسی عورت کے ساتھ شادی کرنے کی دلیل ہے۔

(۱۲) اگر بستر نیا تھا تو بیوی بھی خوبصورت ہو گی۔

(۱۳) اگر بستر پھٹا ہوا تھا تو یہ فاسد غیر صالح اور غیر دیندار عورت کی علامت ہو گی۔

(۱۴) اگر بستر کو اس کی جگہ سے تبدیل کرتا دیکھے تو اس میں اپنی بیوی کو طلاق دینے کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۵) اگر خود کو ایسے بستر پر دیکھے جس پر نیند نہیں آ رہی تو اس میں دلالت ہے کہ یہ کسی عورت سے جماع کا ارادہ کرے گا تاہم اس میں کامیاب نہ ہو گا اور ہو سکتا ہے کہ یہ ناکامی نامرد ہونے کی وجہ سے ہو۔

(۱۶) اپنے بستر کو پھاڑنا دلیل ہے کہ وہ کسی عورت کے ساتھ زنا کرے گا۔

(۱۷) اپنا بستر بادشاہ کے دروازے پر دیکھنا علامت ہے کہ صاحبِ خواب کو بڑی ولایت حاصل ہو گی۔

(۱۸) نامعلوم جگہ میں نامعلوم بستر دیکھنا دلیل ہے بستر کی وسعت کے بقد رز مین حاصل ہو گی، بستر لڑ کے پر بھی دلالت کرتا ہے، جناب رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ (الولد للفراش) الحدیث، ”لڑکا بستر والے کے لئے ہے“۔

(۱۹) خواب میں اپنے بستر میں درستگی یا فساد یا زیادتی یا کمی دیکھنے کی تعبیر اپنی بیوی کو چھوڑ کر دوسری عورت سے شادی کرنے کی دلیل ہے۔

(۲۰) اپنے بستر کے ساتھ دوسرا بستر دیکھنا دوسری عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۱) اپنا بستر اگر کوئی اپنی جگہ سے ہٹا ہوا دیکھے تو اس میں دلالت ہے کہ اس کی بیوی اپنے حال میں تغیر پیدا کرے گی اور دوسری جگہ چلی جائے گی، پہلی اور دوسری جگہ میں اتنا فاصلہ ہو گا جتنا کہ دونوں بستروں میں۔

(۲۲) بستر ایک جگہ سے دوسری جگہ تبدیل کرتے دیکھے تو اس میں اس کی بیوی کے بھاگنے پر دلالت ہے۔

(۲۳) اگر کوئی دیکھے کہ اس نے اپنا بستر لپیٹ کر ایک کونے میں رکھ دیا تو اس کی بیوی اس سے غائب ہو جائے گی یا وہ اپنی بیوی سے غائب ہو جائے گا یا وہ بیوی سے ایک طرف ہو جائے گا یا اس کے مشابہ کوئی دوسری تعبیر ہو گی، خواب میں کوئی ایسی حالت جو مکر پر دلالت کرے دال ہوتی ہے میاں بیوی میں طلاق واقع ہونے پر یا دونوں میں سے کسی ایک کی موت پر۔

(۲۴) خواب میں کوئی خود کو معلوم یا نامعلوم بستر پر بیٹھا دیکھے وہ بستر لوہے وغیرہ کی چار پائی پر ہو تو صاحبِ خواب لوگوں کے معاملے میں بادشاہ کے پاس جائے گا۔

(۲۵) خواب میں کوئی خود کو بستر پر سویا دیکھے تو وہ اپنے دین سے غافل ہونے کے ساتھ خوف سے امن میں ہو گا اس لئے نیند غفلت پر دال ہوتی ہے۔

خواب میں بستر بنانے والا دیکھنا

khwab me bister banane wala dekhna

فراش کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر وہ آدمی ہے جو عورتوں کے امورِ زینت وغیرہ انجام دے گا، بستر نرمی پر بھی دال ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top