خواب میں بلی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me billi cat dekhne ki tabeer

(1) خواب میں بلی دیکھنے کی تعبیر انسان کی حفاظت کرنے والے محافظ اور خادم پر ہوتی ہے ۔

(۲) اگر صاحب خواب سے بلی کچھ چھین لے تو یہ تاوان میں پڑنے، چور رشتہ داروں یا اولاد کی وجہ سے مصیبت میں مبتلا ہونے یا قرض خواہ کے اس کے مال ضبط کرنے کی علامت ہے۔

(۳) بلی کو ایک جگہ سکون کی حالت میں دیکھنا پورا ایک سال خوش وخرم رہنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۴) وحشی قسم کی بلی دیکھنے کی تعبیر تکلیف اور تھکاوٹ پہنچنے کی علامت ہے ۔

(۵) خواب میں بلی فروخت کرنا بیداری میں مال خرچ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ اور بعض معبرین کے بقول بلی کی تعبیر فراڈی عورت ہوتی ہے ۔

(۶) خواب میں بلی کا بچہ مارنا یا دانت سے کسی کو کاٹنا خیانت دار خادم ملنے کی علامت ہے۔ اور بعض معبرین کے نزدیک بلی کا کاٹنا مکمل ایک سال بیمار پڑنے پر دلالت کرتا ہے۔

Tags: Khwab me billi cat dekhne ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top