khwab me bhikari ko dekhna
(۱) اس کا خواب میں دیکھنا دلالت کرتا ہے طالب علم آدمی پر چنانچہ اگر اُس نے جو سوال کیا تھا وہ اُسے مل گیا تو اُسے وہ علم مل جائے گا اور خواب میں اس کا خشوع وخضوع اور تواضع کرنا کامیابی کی دلیل ہے اور خواب میں بہت سارے مانگنے والے دیکھنا غم وحزن اور انسان کولاحق ہونے والے کسی گھر پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اور اگر کس نے دیکھا اس سے کوئی چیز لے رہے ہیں تو یہ بڑے نقصان اور سختی پر دلالت کرتا ہے اور دیکھنے والے کی موت پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) یا جس کو اس نے دیکھا اس کی موت پر دلالت کرتا ہے اور اگر اس نے ان کو دیکھا کہ وہ اس کے گھر میں یا اس کے گاؤں میں داخل ہو رہے ہیں تو اس کے گھر میں تفرقہ پڑ جائے گا اور اگر انہوں نے اس گھر میں سے کوئی چیز لی تو یہ بڑے نقصان پر اور سوال کرنے والا طالب علم پر اور جس سے سوال کیا جاتا ہے عالم پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) اور جس نے دیکھا کہ اس نے کسی سے کچھ مانگا اور اس کو نہیں دیا جا رہا تو وہ ذلیل ہو گا۔
(۵) اور کسی نے کسی گونگے مسکین مانگنے والے کو دیکھا کہ وہ ملنگ بنا ہے تو وہ کسی عورت کے فرج پر دلالت کرتا ہے جو جماع میں بڑی شہوت والی ہو اور اگر انہوں نے اس کو پانی پلایا تو وہ اس سے نکاح کی دلیل ہے۔