خواب میں بھینس دیکھنے کی تعبیر

khwab me bhains buffalo dekhne ki tabeer

(۱) اس کی تعبیر ایک ایسے مضبوط خوفناک بہادر اور بدعتی رئیس سے کی جاتی ہے جو کسی سے نہ ڈرتا ہو اور بساط سے بڑھ کر مشکلات برداشت کرنے والا ہو۔

(۲) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ بھینس کی طرح اسے بھی سینگ لگ گئے ہیں تو دلیل ہے اس کو ولایت ملے گی یا بادشاہ یا اس کے مقربین میں سے کسی شخص سے اس کا نکاح ہو گا اگر اس کی اہل ہو۔ اگر شادی شدہ ہے تو یہ اس کے منتظمِ امور کی طرف اشارہ ہے۔

(۳) بھینس کی دلالت خوفناک قسم، سازشی، زیادہ سفر کرنے والے صاحبِ حیثیت، دشمنوں پر غلبہ حاصل کرنے والے مرد پر ہوتی ہے۔

(۴) کبھی اس کی دلالت مشقت، کوشش اور تنگی پر بھی ہوتی ہے جس میں خیر، نیکی اور نفع ہو۔

(۵) کبھی اس کی دلالت صاحبِ خواب میں موجود برائی پر بھی ہوتی ہے۔

(۶) خواب میں اس کو کا شتکاری کے لیے چکی اور رہٹ چلانے میں استعمال کرنا فقر وفاقہ اور محتاجی کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۷) خواب میں بھینسوں کے گلے کا مالک بننا بڑے زبردست قسم کے لوگوں کی سر پرستی کرنے کی علامت ہے۔

(۸) جاموس کے مذکر کی تعبیر بیل کی تعبیر کی طرح ہے اور مؤنث کی تعبیر گائے کی تعبیر کی طرح ہوتی ہے۔

(۹) چنانچہ جاموس پر سوار ہونے یا اس کو اپنے گھر میں داخل کرنے یا اس سے کوئی کام کرانے کی تعبیر بالکل بیل کی تعبیر کی طرح ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top