خواب میں بیڑی یا پاؤں کی زنجیر دیکھنا

khwab me bairi shackles dekhna

(۱) خواب میں بیڑی دیکھنا دین پر ثابت قدمی کی دلیل ہے۔

(۲) کبھی یہ اہل وعیال پر اور قرض اور سفر نہ کرنے پر اور مرض پر بھی دلالت کرتی ہے۔

(۳) خواب میں بیڑی دیکھنا بیڑی ڈالنے والے کے احسان کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) خواب میں چاندی کی بیڑی دیکھنا نکاح کے معاملہ میں ثابت قدم رہنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) اگر بیڑی پیتل وغیرہ کی ہو تو مکروہ کام میں ثابت قدم رہنے پر دلالت کرتی ہے۔

(۶) اگر بیڑی سیسہ کی ہو تو کمزور معاملہ میں ثابت قدم رہنے کی دلیل ہے۔

(۷) اگر بیڑی رسی کی ہو تو دین میں ثابت قدمی کی دلیل ہے۔

(۸) اگر لکڑی کی ہو تو نفاق پر ثابت قدمی کی علامت ہے۔

(۹) اگر وہ کپڑے کے ٹکڑوں یا دھاگہ سے بنی ہو تو معاملات میں اس کے عارضی مقام کی نشانی ہے۔

(۱۰) اگر مقید آدمی دین دار یا مسجد والا ہو تو وہ اپنی سلطنت اور ولایت میں ثابت قدم رہے گا۔

(۱۱) اگر وہ مقید دنیا دار ہو تو اس کی آسودہ حالی اور دولتمندی برقرار رہنے کی نوید ہے، سفر کا ارادہ کرنے والے کے سفر سے رہ جانے پر اور تاجر کے لئے بندشِ متاع پر دلالت کرتا ہے اور غمگین آدمی کے لئے غم کے ہمیشہ رہنے کی خبر ہے اور مریض کے لئے مرض طویل ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۲) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں مقید ہے تو صاحبِ خواب اپنے اہل وعیال کے معاملہ میں کوشش کرنے والا ہے۔

(۱۳) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی ملک یا بستی میں مقید ہے تو تعبیر ہے کہ اس علاقہ کو اپنے لئے وطن بنائے گا۔

(۱۴) اگر کسی نے اپنے آپ کو گھر میں مقید پایا تو وہ عورت کے معاملے میں راز فاش کرنے والا ہے، اگر قید تنگ ہے تو معاملہ اس پر مشکل ہو گا۔

(۱۵) خوش آدمی کی بیڑی خوشی کے دوام پر دلالت کرتی ہے۔

(۱۶) اگر مقید آدمی نے دیکھا کہ اس پر ایک بیڑی کا اور اضافہ کیا گیا ہے تو اگر وہ مریض ہے تو مر جائے گا، اگر قیدی ہے تو اس کی قید طویل ہو گی۔

(۱۷) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ مقید ہے اور سبز لباس پہنا ہوا ہے تو صاحبِ خواب کا مقام دین میں اور ثواب حاصل کرنے میں عظیم ہے، اگر سفید کپڑا پہنا ہوا ہے تو اس کا مقام علم کے معاملہ میں سمجھداری اور رونق اور خوبصورتی پر دال ہے۔

(۱۸) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ مقید ہے اور سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے تو اس کے لہو ولعب کے شوقین ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۹) اگر وہ براؤن رنگ کے کپڑے زیب تن کئے ہوئے ہے تو یہ مرض کی علامت ہے۔

(۲۰) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ سنوے کی بیڑی میں مقید ہے تو وہ ایسے مال کے حصول کا منتظر ہے جو اس سے چھینا گیا ہے۔

(۲۱) اگر کسی نے اپنے آپ کو شیشے کے محل میں مقید پایا تو وہ ایک ایسی شریف اور جلیل القدر عورت کا ساتھی بنے گا جس کی صحبت دیر پا ہو گی۔ (۲۲) اگر کسی نے خود کو کسی دوسرے آدمی کے ساتھ بیڑی میں دیکھا تو وہ گناہِ کبیرہ کا ارتکاب کرے گا اور اس سے بادشاہ کے انتقام لینے کا اندیشہ ہے،جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (وتری المجرمین یومئذ مقرنین فی الاصفاد) ”اور دیکھے گا تو گنہگاروں کو اس دن باہم جکڑے ہوئے زنجیروں میں“، قید اصل میں غم اور فقر کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top