Khwab me baazu arm dekhna
(۱) خواب میں بازو دیکھنا بھائی، بیٹا یا سہارا ہے، اس میں کوئی نقص دیکھنا ایسی مصیبت کی علامت ہے جو انہیں زندگی یا موت کی صورت میں یا کسی بھی صورت میں لاحق ہو، اگر اس میں زیادتی دیکھے تو انہیں مذکورین میں ہوگی۔
(۲) اگر دیکھے کہ اس کا باز وٹوٹ گیا ہے تو وہ صاحبِ خواب کی موت، مصیبت، شدتِ غم یا کسی آزمائش میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے، بازو اس پر دلالت کرتا ہے جس سے انسان دین یا دنیا کی مضبوطی اور سہارا حاصل کرے جیسے بیوی، لونڈی وغیرہ، اپنے بازو میں قوت دیکھنا بھائی، مال یا صنعت میں قوت دیکھنا ہے، اپنے ہاتھ میں بٹوہ دیکھنا ایسے پسینہ کی علامت ہے جس کے ذریعے فقر سے حفاظت ہو سکے، بعض حضرات کہتے ہیں وہ بالغ لڑکا ہے جو باپ کا ہاتھ بٹا سکے اور مصیبت میں سہارا بنے، خواب میں ناقص بازو والا ہونا کم عقلی اور فضول کاموں میں ملوث ہونے کی دلیل ہے۔