Khwab me andha ya kana hona
خواب میں اندھا پن دین میں گمراہی کی دلیل ہے یا پھر اسے رشتہ داروں میں بہت بڑی میراث ہاتھ آئے گی۔
(۱) اگر دیکھے کہ کسی شخص نے اسے کانا کیا ہے تو وہ شخص اسے گمراہ کرے گا، اگر صاحبِ خواب کا فر ہوتو اندھا کرنے والا شخص اسے اس کی رائے سے بہلائے گا، کبھی اندھا پن مالداری پر بھی دلالت کرتا ہے، کبھی اندھے پن سے قرآن بھولنا بھی مراد ہوتا ہے، اندھا ایسا شخص بھی ہوتا ہے جو فقر کے سبب کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔
(۲) اگر خواب میں کافر اندھا ہو جائے تو اسے غم، تکلیف، مصیبت یا کوئی تاوان وغیرہ لاحق ہوتا ہے۔
(۳) اگر خود کو اندھا اور نئے کپڑوں میں لپٹا دیکھے تو اس کی موت کی علامت ہے، کبھی اندھا ہونا بات کے قابلِ اعتبار نہ ہونے کی دلیل ہے یا پھر اسے حضرت اسحاق علیہ السلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام کے قصہ پر قیاس کرتے ہوئے علم وحکمت عطاء ہونے سے تعبیر کی جائے گی۔
(۴) اگر اندھا خواب میں قبلہ سے پھر جائے تو اس کی گمراہی کی علامت ہے۔
(۵) اگر کوئی دیکھے کہ اس کی دونوں آنکھیں اندھی ہو گئی ہیں تو اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ بنا ہوا ہے، آنکھوں سے اندھا ہونا غنی کے لئے فقر اور فقیر کے لئے غناء ہے یا پھر اپنی عزیز چیز مال واولاد کا ضیاع ہے، یا کنویں کا منہ بند ہو گا یا محافظ وجاسوس ہلاک ہوں گے یا پھر ایسا آدمی نیکیوں سے منع کرے گا۔
(۶) اگر مریض دیکھے کہ اس کی آنکھیں چپکی ہیں تو اس کی موت کی دلیل ہے، کبھی اندھا ہونے کی دلالت بہرا پن پر یا نیک لوگوں کے دنیا کو حقیر جاننے اور دنیا کو ناقص آنکھ سے دیکھنے پر بھی ہوتی ہے یا پھر اس کی دلالت راز چھپانے پر بھی ہوتی ہے، مسافر کا اندھا ہونا وطن دوبارہ نہ پہنچنا ہے، قیدی کا اندھا ہونا قید سے رہائی ہونا ہے اس لئے کہ لوگ اندھے پر رحم کرتے ہیں اور جہاں وہ چاہتے ہیں اس کا ہاتھ پکڑ کر پہنچا دیتے ہیں، کسی مقصد کے پیچھے پڑا ہوا اگر خود کو اندھا دیکھے تو اسے مقصد حاصل نہ ہو گا کیونکہ اندھا اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتا۔