Khwab me anbar dekhna
(۱) خواب میں عنبر بلند مرتبہ شخص سے مال ونفع کا حصول ہے۔
(۲) اگر عنبر استعمال کرے تو اچھی تعریف کی علامت ہے، کبھی عنبر سے مراد وہ بڑی بڑی املاک ہوتی ہیں جس سے خوب نفع حاصل ہو گا، اس سے مراد پھل دار باغات بھی ہوتے ہیں یا اس سے وہ علمِ نفیس مراد ہوتا ہے جو علماء سے حاصل کیا جائے، نیز اس سے سمندر سے حاصل ہونے والے منافع بھی مراد ہوتے ہیں۔
(۳) خواب میں عود وعنبر کو آگ لگا نا دین میں بدعت، مال وجاہ کا خاتمہ یا چیز کا غیر محل میں استعمال ہے، کبھی اس سے خدمتِ سلطان بھی مراد ہوتی ہے۔