khwab me ailvaa Aloe dekhna
(۱) یہ ایک کڑوا پودا ہے جو دواؤں میں شامل کیا جاتا ہے۔ ایلوا غم، رنج، فراق، مکدر زندگی پر دلالت کرتا ہے اس شخص کے حق میں کہ جس نے اسے سونگھا یا کھایا اور یہ تعبیر اس کے کڑوا ہونے کی وجہ سے ہے۔
صلح
شریعت کے لازم کی جانے والی صلح پیامِ الفت ہے، گناہوں سے تو بہ تائب ہونے کی علامت ہے، اللہ کی مرضیات کی طرف ہدایت ہے اور دلالت کرتی ہے خیر اور خصوصیت پر۔
(۲) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے مدِ مقابل کے ساتھ صلح کر لی ہے تو دلیل ہے کہ مخاصمت کرے گا، اگر صلح قتلِ نفس پر تھی تو فساد اور لوگوں کے درمیان عداوت پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) جس شخص نے دیکھا کہ وہ مقروض کو صلح کی طرف بلا مطالبہ اداء قرض بلا رہا ہے تو یہ علامت ہے کسی گمراہ کو ہدایت کی طرف بلانے کی۔
(۴) مقروض سے مصالحت کرنا مال کے کسی حصے پر خیر پانے کی نشانی ہے۔
(۵) جنگ کے دو دھڑوں کے درمیان صلح کرانا علامت ہے امن کی، نیز پیغامِ نکاح کی کوشش، شادی، شرکت یا عقدِ بیع وشراء کی دلیل ہے۔
(۲) اگر دیکھا کہ دو مختلف جماعتوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے تو علامت ہے کہ بدعتوں اور فتنوں کا ظہور ہو گا۔