Khwab me aankh dekhne ki tabeer
فہرست
خواب میں انسانی آنکھ دیکھنا
(۱) خواب میں آنکھ آدمی کا دین اور اس کی وہ بصیرت ہے جس کے ذریعے وہ ہدایت اور گمراہی کو دیکھتا ہے، جو شخص اپنے بدن پر جتنی زیادہ آنکھیں دیکھے اس میں اتنا ہی زیادہ دین اور نیکی پائی جاتی ہے۔
(۲) اگر کوئی شخص اپنے دل کی آنکھ یا بہت زیادہ آنکھیں دیکھے تو بھی اس کی نورانیت کی دلیل ہے۔
(۳) اگر کسی کی آنکھوں کو غصہ سے سرخ دیکھے تو وہ آدمی اس کے ساتھ کینہ رکھتا ہے اور کسی تدبیر میں مشغول ہے۔
(۴) اگر دیکھے کہ کسی آدمی نے اس پر آنکھیں کھولیں تو وہ آدمی اس کے کاموں کی نگرانی کر رہا ہے۔
(۵) اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ لوہے کی ہے تو اس کی پردہ دری ہو گی اور اسے لوگوں سے شدید غم پہنچے گا۔
(۶) اگر آنکھ کو زنا کرتے دیکھے تو وہ عورتوں کو بری نظر سے دیکھتا ہے۔
(۷) اگر کسی نے آنکھ کو دیکھا اور وہ اسے بھلی لگی تو وہ ایسا کام کرے گا جو اس کے دین کے لئے وبال ہو گا۔
(۸) اگر اپنے پیٹ کو پھاڑ کر دیکھا اور اس میں کئی آنکھیں نظر آئیں تو ایسا آدمی زندیق ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ( ما جعل الله لرجل من قلبين فی جوفہ) (الاحزاب ) ”اللہ نے رکھے نہیں کسی مرد کے دو دل اس کے اندر“۔
(۹) اگر اپنے کندھے پر کسی آدمی یا جانور کی آنکھ دیکھے تو اسے غیبی مال حاصل ہو گا۔
(۱۰) اگر اپنی آنکھ سرخ دیکھے تو اپنے دوست کی بیوی کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
(۱۱) کالی آنکھ کی تعبیر دین ہے۔
(۱۲) سیاہ سرخی مائل آنکھ دین کی مخالفت، نیلی آنکھ بدعت پر دلالت کرتی ہے۔
(۱۳) سبز آنکھ ایسا دین ہے جو دیگر ادیان کا مخالف ہو۔
(۱۴) آنکھ کا گہرا ہونا ہر ایک کے لئے اچھا ہے، جبکہ کمزور ہونا مالی محتاجی کی دلیل ہے کیونکہ مال بمنزلہ آنکھ ہے، اگر صاحبِ اولاد یہ خواب دیکھے تو اس کی اولاد مریض ہو گی۔
(۱۵) اگر آنکھوں کو ختم ہوتے دیکھے تو اس کی اولا دفوت ہو گی، اگر فقیر اور قیدی یہ خواب دیکھے تو ان کا فقر اور قید ختم ہو گا، اگر مشہور آدمی یہ خواب دیکھے تو اسے کوئی دستگیر ملے گا جو اس کی مصیبت کو دور کرنے کے لئے اس کا سہارا بنے گا جیسا کہ نابینا کا ہاتھ بہت سے لوگ پکڑتے ہیں، اس کی خدمت کرتے اور اسے آرام پہنچاتے ہیں، اگر آنکھ کو مسافر یا وہ آدمی جو سفر کا ارادہ رکھتا ہے دیکھے تو اس کے وطن نہ لوٹنے کی دلیل ہے۔
(۱۶) اگر خواب میں لوگوں کو لڑتے ہوئے اور خود کو نا بینا دیکھے تو اپنے دشمنوں سے جاہل رہے گا۔
(۱۷) اگر دیکھے کہ اس کی آنکھیں اجنبی کی آنکھیں بن گئی ہیں تو اس کی بینائی ختم ہونے کی علامت ہے، نیز یہ دیگر حضرات سے رہنمائی حاصل کرے گا۔
(۱۸) اگر صاحبِ خواب اس اجنبی کو جانتا ہو تو پھر اس اجنبی سے اپنی بیٹی کی شادی کرنے یا اس سے نفع حاصل کرنے کا اشارہ ہے۔
(۱۹) اگر دیکھے کہ اس کی آنکھیں اس کی گود میں گر گئی تو اس کا بیٹا یا اس کا بھائی فوت ہو گا۔
(۲۰) اگر خواب میں دیکھے کہ خوبصورت آنکھوں والی عورت کا مالک بنا ہے تو کسی جاہل احمق عورت سے شادی کرے گا، انسانی آنکھ کی تعبیر لڑکا یا یا دوست یا دین ہے۔
(۲۱) خواب میں آشوبِ چشمی دیکھنا دین کا نقص ہے۔
(۲۲) اندھا پن دین میں زیادہ نقص کی دلیل ہے۔
(۲۳) اگر دیندار دیکھے کہ اس کی آنکھوں کی بینائی ختم ہو گئی تو وہ ترکِ نماز وزکوۃ یا کسی اور معصیت کا ارتکاب کرے گا۔
(۲۴) اگر انسان اپنی سو آنکھیں دیکھے تو وہ سو درہم ہیں جو اسے ملیں گے۔
(۲۵) بادشاہ کی آنکھ کی تعبیر جاسوس ہے، آنکھ سے رقیب بھی مراد ہوتا ہے۔
(۲۶) اگر اپنی آنکھ میں نقص دیکھے تو اس کے مال اور اولاد میں نقص ہو گا۔
(۲۷) اگر دیکھے کہ اس کی آنکھیں ظاہر قدم پر منتقل ہو گئی ہیں اور وہ ان سے چل رہا ہے تو وہ دو یا تو غلام ہیں ان سے یہ اپنی بیٹیوں کی شادی کرے گا۔
(۲۸) اگر نیک آدمی اپنی آنکھ میں نقص دیکھے اور اس کی اولا د بھی نہ ہو تو اس کے مال کو نقصان پہنچے گا، بعض اوقات آنکھوں کا ختم ہونا مرض کی دلیل ہے۔
(۲۹) اپنی آنکھوں کا علاج کرنا دین کی اصلاح کرنا ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ مال کی اصلاح ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ اس کا لڑکا مراد ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ اس کا غائب بھائی واپس آئے گا اور اسے راحت نصیب ہو گی۔
(۳۰) اگر دیکھے کہ اس کی بینائی لوگوں کے گمان سے زیادہ ہے تو دین میں اس کی باطنی حالت ظاہری حالت سے بہتر ہو گی۔
(۳۱) اگر بینائی لوگوں کے گمان سے کم دیکھے تو دین میں اس کی باطنی حالت ظاہری حالت سے خراب ہو گی۔
(۳۲) اپنی آنکھ میں سفیدی دیکھنا غم ہے یا پھر اپنے عزیز سے جدا ہو گا۔
(۳۳) اگر دیکھے کہ آنکھ کی سفیدی ختم ہو کر آنکھیں صحیح ہو گئی ہیں تو کوئی لمبی جدائی والا واپس آئے گا، اگر غمگین ہے تو اللہ اس کا غم دور فرمائے گا۔
(۳۴) اپنی آنکھوں کو نیلگوں دیکھنا جرم کرنے کی دلیل ہے، دل کی آنکھ دین کی اصلاح اور اس قلبی حکمت کی دلیل ہے جو وہ بیان کرتا ہے۔
(۳۵) اگر دیکھے کہ اس کی ایک آنکھ دوسری میں داخل ہو رہی ہے تو اگر اس کا بیٹا اور بیٹی ہے تو انہیں الگ الگ کر دے۔
(۳۶) کسی آدمی کی آنکھ کھانا اس کا مال کھانا ہے۔
(۳۷) اگر دیکھے کہ آنکھوں کی پلکیں نہیں ہیں تو دین کے ضیاع کی دلیل ہے، پلکوں کو اکھاڑنا دشمن کے ہاتھوں ذلت کی علامت ہے، پلکوں کا سفید ہونا سر آنکھ اور کان کے مرض کی دلیل ہے، بدن میں ایک آنکھ یا کئی آنکھوں کا دیکھنا اگر عام آنکھ جتنی ہو تو مال ہے، کبھی خوبصورت آنکھ جادو اور موت وحیات کی دلیل ہوتی ہے، آنکھیں اہل واقارب اولاد اور خادموں کی دلیل ہے۔
(۳۸) کبھی آنکھیں کھانا ابلے ہوئے انڈے کھانا ہے، اپنی آنکھوں کو خوبصورت دیکھنا ہدایت، علم اور بصیرت کی دلیل ہے، اگر اس کا بیٹا بیوی یا کوئی دوست بیمار ہو تو وہ تندرست ہو گا، اگر کافر ہو مسلمان ہو گا، فقیر ہوغنی ہو گا، وگرنہ اسے اپنی قدر ومنزلت کے مطابق بڑا عہدہ نصیب ہو گا۔
(۳۹) ٹکٹکی باندھ کر دیکھنا شدت کا اشارہ ہے۔
(۴۰) اگر انسانی آنکھ کسی اور جگہ منتقل ہو جائے یا جسم میں اور آنکھیں ابھر آئیں تو بدن میں کسی ایسے زخم کا اشارہ ہے جس میں خون یا پیپ ہے۔
(۴۱) پیاس کی شدت کے خوف والا مسافر اگر اپنے جسم پر بہت سی آنکھیں دیکھے یا زمین سے انہیں چنے تو اسے پانی حاصل ہو گا، کبھی بہت بڑی آنکھ اللہ تعالی کی خاص عنایت ہوتی ہے۔
(۴۲) بے نور آنکھیں اللہ تعالی کا عذاب ہیں۔
(۴۳) اگر کسی شخص کی آنکھیں کسی اور پر پڑیں اور وہ اس سے پوشیدہ رہنا چاہتا ہو تو اسے دیکھ لے گا، کبھی کبھار آنکھ میں تکلیف پاؤں میں شکایت ہوتی ہے کیونکہ بہت سے محبت کرنے والے محبوب کی زیارت میں غلط اور بہت کوششیں کر کے پاؤں زخمی کر لیتے ہیں۔
(۴۴) دائیں آنکھ بیٹے اور بائیں آنکھ بیٹی پر دلالت کرتی ہے۔
(۴۵) آنکھ میں خس وخاشاک یا کیچڑ شب بیداری اور باعثِ فخر دوست سے دوری ہے۔
(۴۶) اگر کسی کی آنکھیں کان کی جگہ چلی جائیں تو وہ نابینا ہو گا کیونکہ اندھا آدمی سن کر ہی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔
(۴۷) آنکھوں میں سرخی کسی بات پر غصہ آنے کی دلیل ہے۔
(۴۸) آنکھ کا پھوٹنا کسی چیز سے تجاوز کرنا ہے یا اس کی اولاد منقطع ہو گی۔
خواب میں آنکھ کا مریض دیکھنے کی تعبیر
Khwab me aankh ka mareez dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں آنکھ کا مریض دیکھنے کی تعبیر معیشت میں تنگی کرنا ہے اور غفلت ہے۔
(۲) اور آنکھ کا مرض دین میں نقص سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔
(۳) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی دونوں آنکھیں دکھتی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے والد بیمار ہوں گے۔
(۴) اور اگرکسی نے دیکھا کہ اس کو آشوبِ چشم ہے تو دلیل ہے کہ وہ حق پر نہیں ہے اور اندیشہ ہے کہ آنکھ کی بیماری کے برابر اس کا دین خراب ہو گا۔
(۵) اور اگر کسی نے آشوبِ چشم دیکھا تو اس نے گمراہ کرنے کی نگرانی کی، اگر آنکھوں کی بیماری کمزور ہے تو دلیل ہے اس کے دین کے بارے میں باتیں کی جاتی ہوں گی جن سے وہ بری ہے اور اس پر اجر دیا جائے گا۔
(۲) آنکھوں میں ہرقسم کا نقصان دین میں نقصان ہے۔
(۷) اگر کسی نے اپنی آنکھ میں بیماری یا دُکھ دیکھا تو یہ اولاد کی طرف سے غم پہنچنے کی نشانی ہے ایسے ہی اس کو نقصان اور پریشانی پہنچے گی۔
خواب میں بھینگی آنکھ دیکھنے کی تعبیر
khwab me bhengi aankh cockeye dekhne ki tabeer
خواب میں بھینگی آنکھ دیکھنے کی تعبیر بد عہدی اور نقضِ کلام پر ہوتی ہے۔
خواب میں آنکھ کا تنکا دیکھنا
Khwab me aankh ka tinka dekhna
خواب میں آنکھ کے تنکا کا دیکھنا التباس اور شریروں کے اخلاق اپنانے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
خواب میں نظر جھکانا
Khwab me nazar jhukana dekhna
خواب میں آنکھوں کا جھکا ہوا دیکھنا اللہ تعالیٰ کے اوامر ونواہی پر عمل کرنے کی دلیل ہے اور ان کی حفاظت کرنے کی علامت ہے، فرمانِ باری تعالی ہے ”مؤمنین سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نگاہوں کو نیچے رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں“۔
خواب میں آنکھ پر پرده دیکھنا
Khwab me parda dekhna
(۱) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھوں پر سفید پردہ ہے تو اسے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا ہو گا تاہم وہ اس حالت میں بھی صبر کا مظاہرہ کرے گا یہ تعبیر یعقوب کے قصہ پر قیاس کی گئی ہے۔