Hazrat Idrees AS ko Khwab men Dekhne ki Tabeer
(1) حضرت ادریس علیہ السلام کو خواب میں دیکھنے والا تقوی کی وجہ سے معزز ہوگا۔ اس کے لئے خیر کا فیصلہ ہوگا عبادت میں مجاہدہ کرنے والا صاحب بصیرت، برد بار عالم ہو گا ۔
(۲) اگر کسی نے خواب میں خود کو ادریس علیہ السلام بنتا ہوا یا ان کی صفت سے متصف ہوتا ہوا دیکھا تو تعبیر ہے کہ اس کا علم بڑھے گا اور اس کو اکابر سے تقرب حاصل ہوگا اور بلند مرتبہ پر فائز ہوگا ۔
(۳) ادریس علیہ السلام کو ناقص حالت میں دیکھنا صاحب خواب کے نقص حال کی دلیل ہے۔