Khwab me tauq dekhna
(۱) خواب میں اپنے گلے میں طوق دیکھنا بیداری میں بخیل ہونے کی علامت ہے۔
(۲) اور کبھی عورت کے گلے میں طوق دیکھنا اپنے شوہر کے ساتھ احسان کا معاملہ کرنے اور اس کے ساتھ عزت واحترام کا برتاؤ کرنے اور شوہر کے مال سے کچھ ہاتھ آ جانے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) کبھی عورت کے گلے میں طوق دیکھنا اس کے شوہر پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) طوق کا مضبوط کشادہ چاندی والا ہو نا شوہر کے سخی، بردبار اور غنی ہونے کی دلیل ہے۔
(۵) اس کا نرم ہونا شوہر کے بدحال ہونے کی علامت ہے۔
(۶) لوہے کا ہونا شوہر کے مضبوط ہونے کی دلیل ہے۔
(۷) لکڑی کا ہونا شوہر کے منافق ہونے کی علامت ہے۔
(۸) کسی شاہی آدمی کا سفید یا سبز خلعت کے ساتھ اپنے گلے میں طوق دیکھنا سرداری ملنے کی بشارت ہے۔
(۹) تاجر کے لئے یہ خواب منافع ملنے، دولت ملنے اور شوہر ہونے پر دلالت کرتا ہے اور بازاری آدمی کے لئے صاحبِ مرتبہ ہونے کی علامت ہے۔
(۱۰) اپنے گلے میں کمزور طوق دیکھنا دین کے معاملے میں بخل کرنے اور کسی کو فائدہ نہ پہنچانے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۱) اور عالم کے لئے یہ خواب اپنے علم کو چھپانے پر دال ہے۔
(۱۲) بادشاہ کے لئے اپنے فیصلہ اور حکم کے سلسلے میں بخل سے کام لینے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۳) کسی نے خواب دیکھا گویا اس نے ایک باندی خریدی اور اس کے گلے میں موتی کا طوق ہے تو دلیل ہے وہ اس تجارت کے ذریعے قوت وغلبہ حاصل کرے گا اور کبھی اس تجارت کے ذریعے باندی حاصل کرے گا، بقولِ بعض طوق کسی بھی قسم کا ہو دینی فساد کی علامت ہے۔