خواب میں تل دیکھنے کی تعبیر

khwab me til sesame seed dekhna

(۱) خواب میں تل دیکھنا رزق اور حلال مال پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) اس کا جوس یا اس کا آٹا مال، عزت اور قوت پر دلالت کرتا ہے اور ایسے ہی جتنے بھی دانے ہیں۔

(۳) جس نے دیکھا کہ وہ تِل بیچ رہا ہے تو وہ کوئی مشہور ولایت یا بہت زیادہ تجارت یا زہد یا نام یا خوشی پائے گا اور اس کا خشک اس کے ترسے تعبیری حوالے سے زیادہ قوی تر ہوتا ہے۔

(۴) اس میں سے تلے ہوئے کو دیکھنا برائی اور تھکاوٹ پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ تل اور رائی صرف طبیبوں کے لئے بھلائی ہے اور ان کے علاوہ لوگوں کے لئے کسی گرم بیماری پر دلالت کرتا ہے اور جس نے سمسم ”تل“ کو دیکھا تو وہ اسے نقصان پہنچائے گی اس لئے کہ اس میں لفظ سم ”زھر“ دو مرتبہ ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top