Khwab me murgh cock dekhne ki tabeer
(۱) مرغے کی دلالت گھر کے دروازے اور گھر کی کشادگی پر ہوتی ہے ۔
(۲) اسی طرح مرغا غلام پر بھی دلالت کرتا ہے، خواب میں مرغا بطور ہبہ ملنا مملوک بیٹا پیدا ہونے کی طرف اشارہ ہے اور بعض کی رائے ہے کہ اس کی دلالت غلام نسل کے جنگجو آدمی پر ہوتی ہے۔
(۳) بعض نے کہا ہے کہ اس کی دلالت ایسے کمزور اخلاق والے آدمی پر بھی ہوتی ہے جو کبھی اچھی اور کبھی بری باتیں کرنے اور بے فائدہ چیخنے کی عادت رکھتا ہو۔
(۴) بعض کی رائے کے مطابق محبت والے بیٹے پر بھی اس کی دلالت ہوتی ہے۔
(۵) بعض مرتبہ مرغا پکڑنا کسی شخص کے ساتھ صلح کرنے کا اشارہ ہے۔
(۶) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے مرغ ذبح کیا تو وہ مؤذن کی اذان کا جواب نہیں دیتا۔
(۷) بعض دفعہ خواب میں مرغ دیکھنا زیادتئ حکمت، علماء سے ملاقات اور ان سے استفادہ کی دلیل ہے۔
(۹) خواب دیکھا کہ وہ مرغ بن گیا ہے تو دلیل ہے کہ جلدی مر جائے گا۔
(۱۰) کسی نے دیکھا کہ مرغ نے اس کو ایک دو مرتبہ چونچ سے مار دیا تو وہ کسی عجمی آدمی کے ہاتھوں مارا جائے گا۔
(۱۱) سفید رنگ کا مرغا مؤذن پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۲) بعض کی رائے ہے خواب میں مرغا بننا کسی کے غلام بننے یا اوقات کی پہچان رکھنے والا مؤذن بننے کی علامت ہے۔
(۱۳) کبھی مرغ کی دلالت خطیب، خوبصورت قرآن پڑھنے والے قاری پر بھی ہوتی ہے۔
(۱۴) کبھی مرغ کی دلالت ایسے آدمی پر ہوتی ہے جو دوسروں کو نیکی کاحکم دیتا ہے مگر خود نیک عمل نہیں کرتا اس لئے مرغ بھی اذان دیتا ہے مگر نماز نہیں پڑھتا۔
(۱۵) کبھی اس کی دلالت کثیر النکاح یا دلال اور محافظ قسم کے آدمی پر بھی ہوتی ہے۔
(۱۶) کبھی اس کی تعبیر اپنے نفس پر قابو پانے والے شریف النفس آدمی سے کی جاتی ہے اور کبھی مصائب میں بکثرت گرفتار غریب اور کم نصیب شخص بھی اس سے معبر ہے۔
(۱۷) کسی نے خواب دیکھا کہ مرغ اس کے گھر میں داخل ہو کر جو کے دانے چننے لگا تو کوئی مؤذن شخص اس کی کوئی چیز چرائے گا۔
(۱۸) کبھی مرغ کی دلالت بلند ہمت حسین صورت والے شخص پر ہوتی ہے۔
(۱۹) چھوٹے چھوٹے مرغوں کی دلالت کبھی چھوٹے غلاموں اور کبھی بچوں پر ہوتی ہے۔
(۲۰) مرغی کے چھوٹے چھوٹے چوزوں سے بھی باندیاں اور غلام مراد لئے جاتے ہیں۔
(۲۱) عام پرندوں کی جماعت دیکھنا قید اور غلاموں سے مال ملنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۲۲) خواب میں مرغ کا مالک ہونا اولادِ نرینہ نصیب ہونے کی دلیل ہے یا گھر یا غلام خرید نے یا معیشت کے وسیع ہونے یا کسی غائب شدہ فردکے خود آنے یا اس کی طرف سے کوئی اطلاع آنے کی دلیل ہے اور خطیب، مؤذن، جاسوس، در بان بننے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۲۳) خواب میں سرخ رنگ کا مرغ ملنا خبیث قسم کے بھگوڑے غلام ملنے کی دلیل ہے۔
(۲۴) خواب دیکھا کہ مرغ نے کسی انسان کو چونچ مارا یا اپنی آواز سے اس کو دھکیل دیا تو ان لوگوں کی طرف سے اس کو تکلیف پہنچ جائے گی جو مرغ سے معبّر ہیں۔
(۲۵) خواب میں مرغ سے جھگڑا کرنا کسی غیر عربی شخص سے نزاع کرنے کی دلیل ہے۔
(۲۶) اور خواب میں مرغ سے تکلیف پہنچنا کسی عجمی شخص سے تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔