خواب میں پل دیکھنے کی تعبیر

khwab me pull bridge dekhne ki tabeer

اس کی تعبیر ”درست طریقے“ ہیں اور اس کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے، علم، ہدایت، صوم، صلوۃ، دنیاوی تکالیف اور آخرت کے عذاب سے نجات دلانے والی چیزیں، مشکلات برداشت کرنے والے عابد اور لوگوں کی ضروریات پوری کرنے والے دربان، مال، اولاد، بیوی اور والدہ وغیرہ۔ ہر پل کی تعبیر اس کے مطابق ہوگی۔ مثلاً شاہراہ اور سڑک پر بنا ہوا پل صاحبِ قوت ہونے کی دلیل ہے خاص کر اینٹوں اور پتھروں سے بنا ہوا۔ چھوٹے پل کی دلالت دربان اور قصاص لینے والے شخص پر ہوتی ہے۔ خواب میں پتھروں سے بنے ہوئے پل کا مٹی سے بنے ہوئے میں تبدیل ہونا ان لوگوں کی حالت کی تبدیلی کی طرف اشارہ جن پر پل دلالت کرتا ہے۔ اور اس طرح مٹی کے پل کا پتھر میں تبدیل ہونا ان لوگوں کے اندر خیر اور زیادتی مال کی علامت ہے جن پر پل دلالت کرتا ہے۔ کسی نے دیکھا وہ پل بن گیا تو تعبیر ہے وہ قوت پائے گا، لوگ اس کی عزت اور اس کے مال کے محتاج ہوں گے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top