خواب میں  کھال دیکھنے کی تعبیر

Khwab me Khal dekhne ki tabeer

جلد سترہ اور انسان کے ترکہ پر دلالت کرتی ہے۔

(۱) کسی نے دیکھا کہ بکری کی کھال کی طرح اس کی کھال اتاری جارہی ہے تو مریض کے لیے یہ خواب دلیلِ موت ہے اور صحت مند کے لیے فقیر ہونے اور مصیبت اٹھانے کی علامت ہے۔

(۲) یہی خواب بدن میں قوت پیدا ہونے اور موٹا ہونے اور دین وایمان کی پختگی کی علامت ہے۔

(۳) خواب دیکھا کہ اس کا جسم سانپ کے جسم کی طرح ہو گیا تو دلیل ہے کہ اس کے اندر کی پوشیدہ دشمنی ظاہر ہو گی۔

(۴) کسی نے دیکھا کہ اس کا کولہے چھترے کی لاٹ کی طرح ہو گئے تو دلیل ہے اس کے ہاں تلخ مزاج بیٹا پیدا ہو گا۔

(۵) خواب میں بدن کالوہے یا ٹھیکری سے تبدیل ہونا صاحبِ خوب کی موت پر دلالت کرتا ہے۔

(۶) خواب میں بدن کا نقصان کے بغیر بڑھنا زیادتی نعمت کی دلیل ہے۔

(۷) کبھی کھال کی دلالت انسان کی ان چیزوں پر ہوتی ہے جس کے ذریعہ انسان اپنے آپ کو چھپاتا ہے جیسے لباس، زوجہ رہنے کی جگہ، محبوب، ولد وغیرہ اور کبھی یہ خواب اس چیز پر بھی دلالت کرتا ہے جس کے ذریعہ تکلیف دہ چیز سے اپنے آپ کو بچایا جاتا ہے مثلاً بادشاہ اور سردار، سر پرست وغیرہ، چنانچہ جسمِ انسانی میں خوبصورتی پیدا ہونا یا قوت کا آجانا مذکورہ افراد کے حسنِ حال کی علامت ہوتی ہے اور اس میں ضعف وکمزوری وبد بود یکھنا مذکورہ لوگوں کے احوال میں کمزوری آنے کی دلیل ہے۔

(۸) خواب میں بدن کا خوبصورت انداز سے موٹا ہونا صاحبِ خواب کے درجہ کی بلندی اور دشمنوں کے مقابلے میں مدد ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۹) کھال کی تعبیر بچاؤ بھی ہے۔

(۱۰) اور کھال کی دلالت مندرجہ ذیل چیزوں اور افراد پر بھی ہوتی ہے والد، حکمت، مال، لباس، بیوی، جائیداد، عافیت، بیماری، ایمان اور شرک وغیرہ۔

(۱۱)  کبھی جلد کی دلالت دشمن اور چغل خور دوست پر بھی ہوتی ہے اس لیے کہ قیامت کے دن جلد انسان کے خلاف گواہی دے گی۔

(۱۲) کبھی اس کی دلالت صبر کرنے اور معاملات میں مضبوط ہونے پر بھی ہوتی ہے۔

(۱۳) خواب میں اپنی جلد کو بہتر حالت میں دیکھنا خیر وراحت کے حصول اور بیماری کے ٹھیک ہونے پر بھی دال ہے۔

(۱۴) کسی نے خواب میں مردے کو خوبصورت حالت میں دیکھا تو دلیل ہے وہ جنت کی نعمتوں سے سرفراز ہے اور مردے کی کھال بدنما شکل میں دیکھنا اس کے مبتلائے عذاب ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۱۵) خواب میں جلد کا سیاہ ہونا ترکِ دین کی علامت ہے۔

(۱۶) کسی نے دیکھا کہ حبشی عورتیں اس پر چڑھائی کر رہی ہیں تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو خیرِ کثیر حاصل ہوگی مگر کبھی ان عورتوں کی دلالت دشمن پر بھی ہوتی ہے۔

(۱۷) خواب میں رنگ کا سرخ ہونا وجاہت اور خوشحالی کی دلیل ہے بعض علماء نے کہا ہے سرخی مائل بہ سفیدی صاحبِ عزت ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۸) کسی کالے آدمی نے خواب دیکھا کہ وہ سفید ہو گیا تو تعبیر ہے کہ اس کو کمزوری اور ذلت ومشقت لاحق ہوگی۔

(۱۹) کسی نے دیکھا کہ اس کا چہرہ اور جسم سرخ ہو گئے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیابی سے دور ہو گا۔

(۲۰) کسی نے دیکھا کہ اس کا جسم لو ہے یا پتھر کا ہو گیا تو  اس کے مرنے کی دلیل ہے۔

(۲۱) تمام حیوانات کی کھال کی تعبیر میراث ہے۔

(۲۲) بعض علمائے تعبیر نے کہا ہے خواب میں کھال کا مالک ہونا گھر کے مالک ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۳) کسی نے خواب دیکھا کہ بادشاہ لوگوں کی کھال اتار رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ان پر ظلم کرے گا اور لوگوں کے اموال چھینے گا۔

(۲۴) خواب میں کسی عالم کی کھال کا اتر جانا ترکِ علم یا نسیانِ علم پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۵) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی شاعر کی کھال اتار رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب اس شاعر کے اشعار چوری کرے گا۔ کبھی کھال اتر نا قمیص اترنے کی اور حمام میں داخل ہونے کی بھی علامت ہوتی ہے یا پھر ملبوسات کے چوری ہونے کی دلیل ہے، کالی عورت کا اپنی کھال اترتی ہوئی دیکھنا اندھیری رات کے بعد طلوعِ شمس کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top