Khwab me lomri fox dekhne ki tabeer
خواب میں لومڑی دیکھنے کی تعبیر قاتل، چھوٹا، فراڈی قسم کے دشمن سے کی جاتی ہے۔
(۱) کسی نے دیکھا کہ وہ لومڑی سے لڑ رہا ہے وہ اس کو چھو رہا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کو جنوں کی طرف سے تکلیف پہنچے گی۔
(۲) کسی نے دیکھا کہ وہ لومڑی کا گوشت کھا رہا ہے یا اس کے ساتھ لڑنے کا طالب ہے تو تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب کو ہوا سے تکلیف پہنچے گی لیکن جلدی ٹھیک ہو جائے گا۔
(۳) بعض نے کہا ہے لومڑی بادشاہ کی طرف سے دشمن پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) کسی نے دیکھا کہ اس نے لومڑی کو پکڑ لیا تو یہ اشارہ ہے کہ اس کا خصم اس کی طرف لوٹ کر آئے گا۔
(۵) کسی نے دیکھا کہ اس نے لومڑی کو پکڑ کر ذبح کر دیا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے قرض خواہ سے قرض کے معاملے میں صلح کرے گا۔
(۶) کسی نے دیکھا کہ وہ لومڑی کے ساتھ کھیل رہا ہے تو دلیل ہے کہ ایسی عورت سے نکاح کرے گا جو اس کے ساتھ محبت کرے گی اور یہ اس سے محبت کرے گا اور اللہ تعالی اس کی آنکھیں ٹھنڈی کریں گے۔
(۷) بعض علماء لومڑی کی تعبیر نجومی، اطباء، اہلِ تدبیر اور اہلِ خبث سے بھی کرتے ہیں۔
(۸) خواب میں لو مڑی قتل کرنا معزز اور شریف عورت پانے کی دلیل ہے۔
(۹) کسی نے لومڑی دیکھی تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کسی شریف آدمی یا کسی شریف ومعز ز عورت کو دیکھے گا یا اس کی تعبیر ایسا مرد ہے جسے دھو کہ دہی کی عادت ہو اور وہ صاحبِ خواب سے خوشامد کا معاملہ کرے گا۔
(۱۰) کبھی لومڑی ایک مجہول غیر معروف دشمن پر بھی دلالت کرتی ہے جو شدید مکار اور غفلت کے مواقع سے فائدہ اٹھائے۔
(۱۱) بعض دفعہ اس کا اطلاق فراڈی عورت پر بھی ہوتا ہے۔
(۱۲) کسی نے دیکھا کہ وہ لومڑی سے مکر وفریب کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب بہت جھوٹ بولنے والا شاعر ہے یہی تعبیر خواب میں لومڑی کو احسن جزا دینے کی بھی ہے۔
(۱۳) کسی نے دیکھا کہ مشرق تا مغرب لومڑی سے بھر گیا ہے تو دلیل ہے اس زمانے میں سحر، سازشیں اور حیلے بہت زیادہ ہوں گے۔
(۱۴) خواب میں لومڑی سے منازعت وجھگڑنا کسی رشتہ دار کے ساتھ جھگڑا کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۵) خواب میں لومڑی تلاش کرنا ہوا کی وجہ سے بیماری میں مبتلا ہونے کی نشانی ہے۔
(۱۶) کسی نے دیکھا کہ لومڑی اس کی تلاش میں ہے تو تعبیر ہے کہ جن یا انسان کی طرف سے اس کو تکلیف وخوف پہنچے گا۔
(۱۷) خواب میں لومڑی کا اس کے ڈر سے بھاگ جانا قرضدار کے مکر کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۸) کسی نے دیکھا کہ وہ لومڑی سے ملاعبت کر رہا ہے اور لومڑی نے اس کے آلہ تناسل کو نگل لیا ہے تو یہ اس کی بیوی کے زنا کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۹) خواب میں لومڑی کی کھال میں سے کچھ حصہ مل جانا دلیلِ کامیابی وکامرانی ہے کبھی اسی خواب کی تعبیر عورت کی طرف سے میراث ملنے سے بھی کی جاتی ہے۔
(۲۰) خواب میں لومڑی کا دودھ پینا مریض کے لیے مرض سے چھٹکارا اور صاحبِ غم کے لیے غم سے نجات کی دلیل ہے۔
(۲۱) بعض علمائے تعبیر کی رائے یہ ہے لومڑی دیکھنا مالی وجانی نقصان کی دلیل ہے۔ (۲۲) بعض دفعہ لومڑی کی رؤیت غیر شادی شدہ کے لیے شادی کی دلیل ہے۔