خواب میں تابعین رحمہم اللہ کی زیارت کی تعبیر

Khwab tabii ki ziarat krne ki tabeer

(۱) کسی نے دیکھا کہ کسی شہر یا علاقے میں کوئی تابعی آئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس علاقے سے پریشانی خوف اور قحط دور ہو جائیں گے اور ان کے رئیس کی حالت درست ہوگی اور ان کا برتاؤ رعایا کے ساتھ اچھا ہوگا۔

(۲) علماء تابعین میں سے کسی عالم یا اس کے علاوہ کسی اور عالم کی رؤیت زیادت فی العلم کی دلیل ہے۔

(۳) حکماء میں سے کسی حاکم کو دیکھنا زیادت فی الحکمۃ کی نشانی ہے۔

(۴) واعظوں کی رؤیت فتوح وسرور پر دال ہے۔

(۵) اولیاء و صلحاء کی زیارت زیادت فی الدین کی دلیل ہے۔

(۶) صالحین میں سے کسی فوت شدہ بزرگ کو کسی زمین یا علاقے میں دیکھنا اس علاقے کے رہنے والوں کے لیے خوشحالی اور کشادگی کی علامت ہے اور ان کے رئیس کی طرف سے عدل وانصاف ملنے اور اس کی درستگی پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) کسی نے دیکھا اس نے کسی بزرگ کو زندہ کیا تو یہ احیاءِ سنت کی علامت ہے۔

(۸) کسی نے دیکھا کہ وہ بعض مشہور بزرگوں میں سے کسی ایک بزرگ کی طرح ہو گیا تو اشارہ ہے اس کو غموم دنیا وی لاحق ہوں گے پھر اس سے نجات پائے گا اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top