Khwab me Kapooray (Testicals) Dekhne ki Tabeer
خواب میں کپورے (testicals) کی تعبیر مندرجہ ذیل اشیاء سے کی جاتی ہے ۔ زوجین، دو بچے، دو صنعتیں، دو دربان، مال کی تھیلی، سامان کی گٹھڑی، سر پرست، قریبی ۔
(۱) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے خصیے (testicals) کاٹ دیے گئے یا ان میں کوئی ناگوار چیز پائی گئی تو اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ دشمن کا اس پر بقدر تکلیف غلبہ ہو گا ۔
(۲) بعض اہل تعبیر اس کی تعبیر یہ بتاتے ہیں کہ ان کے ہاں لڑکیاں نہیں ہوں گی، ان کے ہاں مذکر اولاد ہی پیدا ہوگی۔
(۳) اور بعض نے یہ کہا کہ صاحب خواب کو مال بسبب دیت ملے گا۔
(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے خصیے بڑے ہو گئے یا ان میں معمول سے زیادہ طاقت آگئی تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے دشمن اس تک نہ پہنچ سکیں گے اور کوئی گزند نہیں پہنچا سکیں گے ۔
(۵) بعض نے اس کی تعبیر میں کہا ہے کہ صاحب خواب کے ہاں بیٹیاں زیادہ پیدا ہوں گی ۔
(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ گو یا اس کے خصیے کسی دشمن کے ہاتھ میں آگئے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب پر بقدر قبضہ رسائی کریں گے۔ بعض دفعہ کپوروں کی تعبیر زنانہ رشتے داروں سے کی جاتی ہے مثلا دو بہنیں، دو بیٹیاں، دو بیویاں، والدہ اور خالہ وغیرہ۔ لہذا خواب میں خصیوں میں کچھ ہونا مذکورہ افراد میں سے کسی میں کچھ ہونے کی دلیل ہے۔
(۷) اگر کسی کے خصیے کاٹ دیے گئے تو تعبیر یہ ہے کہ اگر خواب دیکھنے والے کے ہاں دو مریضہ ہوں تو ان کا انتقال ہوگا، اور اگر دو بیویاں ہوں تو وہ مرجائیں گی یا اس سے جدا ہوں گی ۔
(۸) بسا اوقات خصیے دیکھنا مال و دولت پر دلالت کرتا ہے ۔
(۹) اگر کوئی شخص خو اب میں اپنے خصیے کٹے ہوئے پائے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب مال کی وجہ سے مطلوب ہو گا اس سے دو ہزار یا دو سورقم لی جائے گی۔ اگر ایسا نہیں ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی نسل منقطع ہو جائے گی اور رزق میں تنگی ہوگی اور اللہ تعالیٰ کی نعمت اس سے چھن جائے گی ۔
(۱۰) اگر کسی نے دیکھا کہ گویا اس کا بایاں کپورہ نکال لیا گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کا بچہ مر جائے گا اور کوئی بچہ پیدا نہیں ہو گا ۔ اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنا ایک خصیہ اپنی خوشی سے کسی کو ہبہ کیا اور وہ اس سے نکال لیا گیا تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں غلط طریقے سے بچہ ہو گا اور دوسرے کی طرف منسوب ہوگا ۔
(11) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے خصیے آنت اترنے کی وجہ سے پھولے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مال پائے گا اور اس کا دشمن اس کو دھمکائے گا ۔
(۱۲) بعض دفعہ اس کی تعبیر کسی چیز کے چلے جانے سے بھی کی جاتی ہے۔
(۱۳) اور بعض وقت خصیہ کی دلالت حرکات، محنت، کوشش پر ہوتی ہے ۔
(۱۴) اور کبھی خصیہ بچھونے اور تکیے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔
(۱۵) اگر کوئی شخص اپنے آپ کو معدوم الخصیہ پائے تو دلیل ہے کہ وہ شیر یا لومڑی کے مرض میں مبتلا ہوگا ۔ بعض دفعہ اس خواب کی تعبیر بیوی کو طلاق دینے یا باندی کو فروخت کرنے یا اولاد کو کم کرنے یا خرجین سامان کی گٹھڑی اور بیوہ وغیرہ کے کھو جانے اور مال کے معدوم ہو جانے سے بھی کی جاتی ہے۔ اگر صاحب خواب وزن کرنے کا کام کرتا ہے تو اس کا وزن کرنا معطل ہوگا۔ اگر یہی خواب شادی شدہ شخص دیکھ لے تو دلیل ہے کہ بیوی کے اولیاء کو یا اپنے اہل واقارب کو گم کر دیگا یا اس کے مرتبہ میں کمی آئے گی۔