Khwab men Hazrat Abu Bakar Siddique Rz ko Dekhne ki Tabeer
ان کی رؤیت ولایت و خلافت ملنے، ہم عصروں سے آگے نکلنے اور بڑوں کے سامنے معزز ہونے کی دلیل ہے۔
اور کبھی ان کی رؤیت اللہ کے راستے میں مال خرچ کرنے اور صداقت کی حفاظت کرنے کی علامت ہوتی ہے۔ کبھی ان کی رؤیت غلام آزاد کر نے، سچ بولنے، درست رائے رکھنے اور خوابوں کی تعبیر کر سکنے پر دلالت کرتی ہے۔ اور کبھی ان کو دیکھنا اولاد کی طرف سے تکلیف پہنچنے، خوف زدہ ہونے اور چھپ جانے، سختیوں سے نجات پانے مثلاً اللہ تعالی کے راستے جہاد کرنے، حج کرنے اور علم کی دولت سے سرفراز ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
جس نے حضرت ابو بکر صدیق کو دیکھا تو وہ لوگوں پر شفقت کرے گا جس نے دیکھا کہ گویا وہ حضرت ابو بکر صدیق کے ساتھ بیٹھا ہے تو وہ حق کا تابع ہو گا اور سنت کے مطابق عمل کرے گا، امتِ محمد کا خیر خواہ ہو گا۔