Khwab mein shakar sugar dekhna
خواب میں شکر دیکھنا تھکاوٹ سے حاصل کیا ہوا رزق ہے اور اس کی غم سے بھی تعبیر کرتے ہیں، کبھی اس کی دلالت قید سے رہائی، مرض سے شفا اور خادم کے لئے سختی سے نرمی ہوتی ہے،کبھی اس کی دلالت علم یا قرآن یا کوئی اور صناعت شروع کرنے پر ہوتی ہے، کبھی شکر کی دلالت نقد مال پر بھی ہوتی ہے۔
خواب میں شکر فروش کو دیکھنا
اس کو خواب میں دیکھنا اچھے سلوک والے آدمی پر دلالت کرتا ہے اور اگر اُس نے شکر بیچی اور اس کی قیمت دراہم کی صورت میں لی تو وہ لوگوں کو کوئی بڑی لطیف بات سنائے گا اور لوگ جواب میں اس کو اس سے بھی زیادہ لطیف بات سنائیں گے۔