خواب میں باندی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me Bandi Dekhne ki Tabeer

(۱) باندی کی تعبیر انسان کا خادم، گھر کا صحن یا روندی جانے والی چیزیں مثلاً چٹائی، جوتے وغیرہ ہیں اور کبھی اس کی دلالت مال اور منتظم پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت عزت، دشمنوں کے مقابلے میں مدد پر ہوتی ہے بعض نے کہا اس کی دلالت سواری پر ہوتی ہے ۔

(۲) اگر دیکھے کہ اس نے سفید رنگ کی باندی خریدی ہے تو دلیل ہے تجارت میں نفعِ کثیر پائے گا اور خیر حاصل کرے گا۔ اور چھوٹی باندی خرید نا حاجت کی تکمیل میں دشواری پیش آنے کی دلیل ہے اور کالی باندی خریدنا غم سے نجات کی دلیل ہے۔

(۳) خوبصورت باندی کو اپنی طرف آتے دیکھنا اچھی خبر آنے کی دلیل ہے اگر اس کا رزق بادشاہ کے تعلق کے ساتھ موقوف ہو تو وہ اس کا کوئی رشتہ دار غائب ہو تو وہ واپس آئے گا ۔

(۴) اگر کسی بدصورت باندی کو اپنی طرف متوجہ دیکھے تو کوئی نا پسندیدہ معاملہ اُسے پیش آئے گا ۔

(۵) خواب میں کسی باندی کولوگوں کی طرف گھور نے اور ان کو برائی کی طرف دعوت دیتی ہوئی دیکھنا فتنہ پھیل جانے کی دلیل ہے۔

خواب میں باندی خریدنے کی تعبیر

khwab me bandi kharidne ki tabeer

(۱) خواب میں باندی خریدنا سرور وفرحت پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) کبھی یہ محتاجی کے بعد مالداری پر اور ذلت کے بعد عزت والے پیشہ، منصب وغیرہ پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) اگر صاحبِ خیر سفر کا اہل ہو تو سفر کرے گامگر اس کو اس سفر میں مشکل پیش آئے گی۔

(۴) کبھی نکاح کرنا اور باندی وغیرہ خریدنا قسم کھانے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں باندی دیکھنے کی مزید تعبیرات

(۱) خواب میں باندی کا مالک بننا، خریدنا یا ہبہ ہونا سب تجارت پر دلالت کرتے ہیں۔

(۲) خریدنے کی غرض سے کسی باندی کے قریب ہونا تجارت کے قریب ہونے کی علامت ہے۔

(۳) کبھی باندی کی دلالت آئندہ آنے والے یا موجودہ وقت میں چلنے والے امور پر بھی ہوتی ہے۔

(۴) کسی مسلمان باندی کو خوبصورت حالت میں دیکھنا غیر متوقع خبر سننے کی علامت ہے اور کافر باندی کو دیکھنا بُری خبر سننے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) کسی باندی کو ترش رو حالت میں دیکھنا وحشت ناک خبر سننے کی طرف مشیر ہے۔

(۶) لاغر قسم کی باندی دیکھناغم واندوہ اور فقر لاحق ہونے کی علامت ہے۔

(۷) کسی باندی کو تنگی کی حالت میں دیکھنا تجارت خسارہ میں واقع ہونے اور شرمندہ ہونے کی دلیل ہے۔

(۸) باکرہ باندی حاصل کرنا فصل دینے والی زمین کی دلیل ہے یا تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب تجارت میں منافع کمائے گا۔

(۹) کبھی باندی کی دلالت خبر پر ہوتی ہے، پس اس کے حسن، لباس، ہئیت، خوشبو کے اعتبار سے تعبیر ہو گی، چنانچہ مستور حالت میں دیکھنا خبر کے مستور ہونے کی علامت ہے اور بے پردہ ہونا خبر کے مشہور ہونے کی طرف اشارہ ہے اور نقاب میں ہونا خبر کے مشتبہ ہونے پر دال ہے اور مشکوک حالت میں دیکھنا خبر کے پھیلنے کی دلیل ہے اور بھرے ہوئے پستانوں والی دیکھنا امید افزا خبر کی علامت ہے۔خواب میں باندی دیکھنے کی مزید تعبیرات

error: Content is protected !!
Scroll to Top