خواب میں سرمہ دیکھنا

khwab mein surma antimony dekhna

(١) سرمہ کی دلالت مال پر ہوتی ہے اور اصلاحِ دین کے سلسلے میں زیادہ بصیرت رکھنے کی دلیل ہے۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں سرمہ دیا گیا ہے وہ تھوڑا ہو یا زیادہ مال کی علامت ہے۔

(۳) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کو کسی نیک آدمی نے سرمہ لگایا ہے تو یہ خیر کی دلیل ہے۔

(۴) اگر سرمہ لگانے والا شخص کالا آدمی ہے تو تعبیری لحاظ سے اچھا نہیں۔

(۵) اگر کسی نے سرمہ جمع کیا ہوا دیکھا تو اس کو مال ودولت ملے گی۔

(۶) اگر کوئی شخص خواب میں سرمہ لگانے کے واسطے سرمہ لایا تو وہ اپنے دین کو درست کرے گا، اگر وہ اندھا ہے تو یہ اس کی بدبختی کی علامت ہے۔

(۷) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے اثمد (ایک قسم کا پتھر) کا سرمہ لگایا تو دلیل ہے کہ وہ دو شادیاں کرے گا۔

(۸) اگر بغیر اثمد کے سرمہ لگایا (مثلاً مکھن دودھ کے جھاگ وغیرہ کا) تو وہ دبر اور فرج کا استعمال حرام طریقہ پر کرے گا۔

(۹) اگر کسی نے بچوں کو خواب میں اثمد کے علاوہ سرمہ لگایا تو وہ ان کے ساتھ مذاق کرے گا اور کھیل کو د کرے گا۔

(۱۰) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ وہ سرمہ لگا رہا ہے تو اگر اس کا ارادہ اس سرمہ لگانے سے آنکھوں کی اصلاح ہے تو وہ دین پر ثابت قدم رہے گا، اگر اس سے زینت حاصل کرنا مقصود ہے تو وہ ایسا کام کرے گا جس سے اس کے دین کو زینت حاصل ہو گی۔

(١١) اگر کسی نے خواب میں کسی کو دیکھا کہ اس نے صاحبِ خواب کو سرمہ لگایا اور اس کو اندھا کیا تو اشارہ ہے کہ اس کے مال کو حیلہ اور مکر سے حاصل کرے گا، باکرہ لڑکی کا اپنی آنکھوں میں سرمہ لگا نا نکاح کرنے کی دلیل ہے، یہی تعبیر بیوہ کے سرمہ لگانے کی ہے۔

(۱۲) خواب میں خون اور راکھ سے سرمہ لگانا فسق کی علامت ہے اور باطل نکاح کرنے کی دلیل ہے۔

خواب میں سرمہ فروش  دیکھنا

khwab mein surma farosh dekhna

(١) خواب میں سرمہ فروش دیکھنے کی تعبیر ایسے آدمی ہے جو دین کی اصلاح کرتا ہو اور اس کے سبب گمراہ لوگ ہدایت پر آجاتے ہوں  اور سرمہ فروش کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے علم کی طرف رہنمائی کرنے والا، انجام پر غور وتدبر کرنے والا، باریک بین، تیرا کی کا ماہر، کنواں بنانے والا اور چشموں کو صاف کرنے والا اور کبھی اس کی دلالت کھرے کھوٹے کو جدا کرنے والے پر بھی ہوتی ہے، کبھی مشورہ طلب کرنے والوں کو خیر خواہی کے ساتھ مشورہ دینے والے پر بھی دلالت کرتا ہے اور اس کی دلالت بہت ساری خبروں والے پر بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top