خواب میں  جگر دیکھنا

Khwab mein jigar liver dekhna

جگر کی دلالت بہادری کے مقامات پر ہوتی ہے۔ (۱) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا جگر بڑا ہے تو دلیل ہے وہ مہربان اور بہادر آدمی ہے۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا جگر زخمی ہو گیا ہے تو دلیل ہے اس کا مدفون مال ظاہر ہو گا، جگر غصہ اور رحم کی جگہ ہے۔

(۳) کسی نے خواب میں اپنے جگر کی طرف دیکھا اور اس میں اپنا چہرہ نظر آیا تو دلیل ہے وہ مر جائے گا۔

(۴) اگر کوئی شخص خواب میں انسان کا جگر کھائے تو ذخیرہ کیا ہوا مال اس کو نصیب ہو گا اور وو اس کو کھائے گا۔

(5 ) اگر کسی نے بہت سے جگر بھنے ہوئے یا کچے یا پکے ہوئے کھائے تو وہ خزینہ ہیں جو اس کے لئے کھل جائیں گے، اسی طرح دوسرے جانوروں بکریوں، گائیوں وغیرہ اور مویشی اور درندوں وغیرہ کو خواب میں دیکھنا بھی اس پر دلالت کرتا ہے، جگر اولا د اور زندگی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(6) جگر میں چربی دیکھنا عورتوں کی طرف سے مال ملنے کی دلیل ہے۔

( ۷ ) اگر کسی نے خواب میں جگر کھایا تو بیٹے کی طرف سے مال اور منفعت حاصل کرے گا۔

(۸) خواب میں جگر میں درد ہوتے ہوئے دیکھنا اپنے بیٹے یا دوست کے ساتھ بد سلوکی کرنے اور انہی افراد کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔

(۹) جگر پر پھوڑا نکلنا صاحبِ جگر کے فاسق ہونے کی دلیل ہے، خواب میں جگر ٹوٹ جانا صاحبِ خواب یا اس کے کسی دوست کے مرنے کی دلیل ہے۔

(۱۰) خواب میں جگر دیکھنا بادشاہ یا امیر یا کسی مالدار کا باورچی ہونے کی علامت ہے، چنانچہ اس میں تغیر ہونا باورچی میں تغیر ہونے کی طرف اشارہ ہے، اپنے جگر کو اندر سے باہر نکلتا دیکھنا ظلم کرنے پر دلالت کرتا ہے، اس کو اچھا نہیں سمجھا گیا ہے اور جگر باطل مال ہے، اگر کوئی اپنے جگر کو کھا تا دیکھے اس کو مال نصیب ہو گا جس کو وہ کھائے گا یا اپنی کمائی کا مال کھائے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top