خواب میں گردن پر مارنا

Khwab mein gardan par maarna dekhna

(۱) غلام کے لئے اس کی گردن پر مارا جانا اس کی آزادی کی دلیل ہے اور کبھی یہ نماز چھوڑنے یا مرتد ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲) کسی غلام نے خواب دیکھا کہ اس کی گردن ماری گئی اور سر گردن سے جدا ہو گیا تو تعبیر ہے کہ وہ آزادی کی نعمت کو حاصل کرے گا۔

(۳) اگر کوئی غم زدہ شخص یہ خواب دیکھے تو اس کے غم کے دور ہونے کی دلیل ہے۔

(۴) مقروض کے لئے یہ خواب قرض کی ادئیگی کی بشارت ہے۔

(۵) اگر ایسا نہیں ہے تو مالِ عظیم ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۶) اگر مارنے والے کو پہچان لیا تو دلیل ہے کہ اس کے ہاتھوں یا اس کے سبب سے اس کو خیر کثیر نصیب ہو گا۔

(۷ ) اگر مریض ہے تو مرض سے شفا پائے گا اور اگرحج نہیں کیا ہوا ہے تو اسے حج نصیب ہو گا۔

(۸) اگر مارنے والا نا بالغ بچہ ہو تو تعبیر ہے کہ وہ جس مرض کی وجہ سے کرب میں مبتلا ہے اس سے خلاصی پائے گا۔

(۹) اگر ایسے شخص نے خواب میں اپنی گردن پر مارتا دیکھا جو مذکورہ آلام میں مبتلا نہیں ہے تو دلیل ہے کہ وہ جس نعمت سے سرفراز ہے اس سے جدا ہو گا اور اس کی قوت ختم ہو جائے گی، اس کے تمام معاملات میں تبدیلی آئے گی۔

(۱۰) کسی نے دیکھا کہ کسی ولایت کا والی یا سلطانِ وقت اس کی گردن پر مار رہا ہے تو والی کی تعبیر اللہ تعالی ہے جو اس کو غموں سے نجات دے گا اور اس کے معاملات میں اس کی نصرت فرمائیں گے۔

(۱۱) خواب دیکھا کہ بادشاہ اپنے رعایا کی گردنوں میں مار رہا ہے تو دلیل ہے وہ مجرموں کو معاف کر دے گا یا تعبیر ہے کہ بیداری میں انسان کی گردنوں کو مارے گا۔

(۱۲) خواب دیکھا کہ کسی حاکم کے حکم سے یا ڈاکہ زنی کی بنا پر یا جنگ میں اس کی گردن ماری جا رہی ہے تو تعبیر ہے اگر اس کے والدین زندہ ہوں تو وہ مرجائیں گے یا اس کی اولاد مر جائے گی۔

(۱۳) کوئی خوف زدہ شخص یا وہ شخص جس کے قتل کا حکم ہوا ہے مذکورہ خوب دیکھ لے تو یہ اس کی نجات کی دلیل ہے۔

(۱۴) صراف یا دوسرے تجار کے لئے یہ خواب ان کے راس المال کے ہاتھ سے چلے جانے کی علامت ہے۔

(۱۵) مسافروں کے لئے یہ خواب سفر سے واپس لوٹنے اور کسی کے ساتھ جھگڑنے والے کے لئے غلبہ کی دلیل ہے۔

(۱۶) خواب دیکھا کہ بادشاہ اپنی رعیت کے متوسط طبقہ کے لوگوں کی گردنیں مار رہا ہے تو تعبیر ہے وہ اپنی رعیت کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرے گا۔

(۱۷) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کو مار کر دو حصے کر کے ہر ایک حصہ مختلف جگہ میں رکھا گیا ہے تو تعبیر ہے وہ دو شادیاں کرے گا مگر معروف طریقے سے رکھ نہیں سکے گا اور بخوشی جدا کرنے پر بھی قادر نہیں ہو گا اور بعض اہلِ تعبیر اس خواب کی تعبیر صاحبِ خواب اور اس کے اموال میں جدائی سے کرتے ہیں۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top