خواب میں دل دیکھنا

Khwab mein dil heart dekhna

(۱) دل کو دیکھنا مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتا ہے بہادری، معاملہ میں نرمی، ہوشیاری، سخاوت، اخلاق عادت وغیرہ اور کبھی قلب کی دلالت دشمنوں پر کامیابی سے ہوتی ہے۔

(۲) دل کا گھبرانا حق کی طرف راہ پانے کی دلیل ہے۔ لقولہ تعالی: (حتی اذا فزع عن قلوبہم) الآیۃ، ”یہاں تک کہ جب گھبراہٹ دور ہو جائے ان کے دل سے“، دل بدن کا بادشاہ ہے اس سے دینی اور دنیاوی امور کو سر انجام دینے والا اور اس کے باطن وظاہر کا محافظ ہے، چنانچہ خواب میں دل میں صلاح وفساد پیدا ہونا بیداری میں مذکورہ اشیا میں صلاح وفساد کی دلیل ہوتا ہے۔

(۳) خواب دیکھا کہ اس کا دل اس کے پیٹ سے نکل گیا تو دلیل ہے کہ اس کا دین اچھا ہو گا، بعض اہلِ تعبیر کے نزد یک دل کی تعبیر عورتیں ہیں۔

(۴) کسی مریض نے اگر دل دیکھا تو اس کا دین اچھا ہو گا۔

(۵) کسی مریض نے دیکھا کہ اس کا دل ٹوٹ گیا تو دلیل ہے کہ وہ اپنی بیماری سے تندرست ہو گا، اور کبھی اس کی دلالت خواب دیکھنے والی عورت پر ہوتی ہے۔

(۶) دل انسان کا دین اور اس کی ذکاوت ہے، چنانچہ خواب میں دل کو آنکھوں والا دیکھنا اس کے فہم وفراست اور دینی درستگی پر دلالت کرتا ہے اور کبھی دل کی دلالت انسان کے سربراہ، امیر اور معاملات کی تدبیر کرنے والے پر بھی ہوتی ہے۔

(۷) خواب دیکھا کہ اس کا دل پیٹ سے اچک لیا گیا ہے یا اس کو اٹھا لیا گیا ہے تو دلیل ہے کہ دین میں فساد پیدا ہونے کی وجہ سے یا عقل کے چلے جانے کی وجہ یا کسی اور وجہ سے دل پر خوف طاری ہو گا۔

(۸) خواب میں دل کو سیاہ یا بخیل پانا ایسے گناہ کے ارتکاب کی دلیل ہے جو اس کے دل کو ہدایت سے اندھا کرے گا اور اگر صاحبِ خواب متقی، پرہیز گار وخشیتِ الہی کا حامل ہو تو اللہ تعالیٰ کا خوف رکھنے کی وجہ سے کوئی چیز اس کو نہیں روک سکتی، کبھی اس کی تعبیر کسی معزز انسان کی حالت کی تبدیل کی وجہ سے ٹوٹ جانے سے کی جاتی ہے اور دل تدبیر کا بھی محل ہے، چنانچہ خواب میں دل میں درد محسوس کرنا سوءِ تدبیر پر دلالت کرتا ہے۔

(۹) اپنے دل میں مرض دیکھنا منافقت کی علامت ہے  اور بادشاہ کا قلب اس کی فوج سے عبارت ہے۔

خواب میں بے قرار، مضطرب اور پریشان ہونا

Khwab mein be qarar hona pareshan hona dekhna

(۱) خواب میں بے قراری، پشیمانی اور استغفار کی دلیل ہے۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بے قرار ہے تو دلیلِ ندامت ہے اور گناہ کے صدور کی وجہ سے استغفار کرنے والا ہے اور اپنے نفس کو ملامت کرے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top