Khwab mein bosa dena kiss karna
(۱) خواب میں بوسہ دینا ضرورت کے پورا ہونے اور دشمن پر فتح یاب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے کسی آدمی کو بوسہ دیا ہے یا اس کے ساتھ شہوت سے سویا اور ملاپ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گا۔
(۳) اگر بوسہ شہوت کے ساتھ ہے تو فاعل مفعول بہ سے کوئی بھلائی حاصل کرے گا، یعنی احسان تعلیم وغیرہ۔
(۴) اگر بوسہ بغیر شہوت کے ہو تو مفعول فاعل سے کوئی فائدہ حاصل کرے گا۔
(۵) اگر کسی نے کسی بچہ کو بوسہ دیا تو صاحبِ خواب اور بچے کے والد کے درمیان محبت ہے۔
(۶) اگر کسی نے کسی کی لونڈی کو بوسہ دیا تو دلیل ہے کہ اس کی آقا کے ساتھ دوستی ہو گی۔
(۷) اگر آزاد عورت کو بوسہ دیا تو اس کے شوہر کے ساتھ دوستی ہو گی۔
(۸) اگر کسی بادشاہ کو بوسہ دیا تو وہ اس کی جگہ لے گا۔
(۹) اگر قاضی کو بوسہ دیا تو وہ اس کی بات کو قبول کرے گا۔
(۱۰) اگر قاضی نے صاحبِ خواب کو بوسہ دیا تو وہ قاضی سے خیر حاصل کرے گا، یہی تعبیر پیش امام اور والد وسرپرست کی ہے۔
(۱۱) اگر والد نے دیکھا کہ اس نے اپنے بیٹے کو بوسہ دیا تو اگر بیٹا بالغ ہے تو باپ بیٹے سے نفع حاصل کرے گا یا بیٹا باپ سے نفع حاصل کرے گا۔
(۱۲) اگر والد نے اپنے بیٹے کو شہوت کے ساتھ بوسہ دیا تو والد نے جو مال جمع کیا ہے اپنے بیٹے کو دینا چاہتا ہے۔
(۱۳) اگر بوسہ بغیر شہوت کے ہو تو والد اپنے بیٹے سے یا اس کی ماں سے مال، خوشی اور رشک سے حاصل کرے گا۔
(۱۴) اگر کسی مرد نے دیکھا کہ اس کی دونوں آنکھوں پر کسی شخص نے بوسہ دیا ہے تو اس کا نکاح ہو گا۔
(۱۵) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی آنکھ کو کسی انسان نے بوسہ دیا تو وہ عورتوں اور مردوں کو جمع کرے گا، اس کو چاہیے کہ اللہ سے ڈر ے۔
(۱۶) خواب میں اپنے محبوب کے ہونٹوں پر بوسہ دینا بیداری میں دینا ر ملنا ہے۔
(۱۷) رخساروں کو بوسہ دینا درہم ملنے کی دلیل ہے۔
(۱۸) خواب میں عورت کو بوسہ دینا محبوب کی طرف سے قبولیتِ سلام کی دلیل ہے۔
(۱۹) بوڑھی عورت کو بوسہ دینا بری بات سے معذرت کرنے کی دلیل ہے۔
(۲۰) نو جوان لڑکیوں کو بوسہ دینے کی تعبیر شراب کی تلاش ہے۔
(۲۱) اگر خواب میں عالم آدمی کسی خوبصورت کو بوسہ دے تو وہ قرآن پاک کی تلاوت کرے گا، اگر وہ دنیا سے محبت کرتا ہے تو وہ دنیا ہے۔
(۲۲) اگر کسی نے اللہ تعالی کے دائیں ہاتھ کو بوسہ دیا ہے وہ حج کرے گا اور حجرِ اسود کو بوسہ دے گا۔
(۲۳) اگر کسی نے دیکھا اس نے اللہ تعالی کو بوسہ دیا ہے تو وہ قرآن پاک کو بوسہ دے گا یا اللہ تعالی کے نام کو بوسہ دے گا۔
(۲۴) اگر کسی نے دیکھا اللہ تعالی نے اس کو بوسہ دیا ہے تو اس کے اعمال اللہ تعالی کے نزدیک مقبول ہیں۔
(۲۵) کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی زانیہ عورت کو بوسہ دیا ہے یا اس سے ہم بستری کی ہے تو دلیل ہے کہ کسی بیوہ عورت سے نکاح کرے گا اور اس سے مال اور اولاد حاصل ہو گی اور اسی سال خیر دیکھے گا۔
(۲۶) اگر کسی نے خواب میں کسی معروف مردہ کو بوسہ دیا تو اس کے چھوڑے ہوئے مال اور علم سے فائدہ اٹھائے گا۔
(۲۷) اگر اس نے کسی انجان مردہ کو بوسہ دیا تو اس کو ایسی جگہ سے مال ملے گا جہاں سے ملنے کی امید نہ ہو۔
(۲۸) اگر کسی مردہ نے اس کو بوسہ دیا تو اس مردہ کی طرف سے یا اس کے بیٹے کی طرف سے کوئی بھلائی حاصل ہو گی۔
(۲۹) اگر کسی نے معروف یا مجہول مردہ کو شہوت کے ساتھ بوسہ دیا تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گا۔
(۳۰) اگر کسی مریض نے کسی مرد کو بوسہ دیا تو وہ اس کی موت پر دلالت کرتا ہے، اگر وہ صحت یاب ہے تو اس کا اس وقت کلام کرنا صحیح نہیں ہے اس لئے کہ اس نے مردہ کو بوسہ دیا جو ختم ہو چکا ہے۔