خواب میں بندوق یا گن چلانا یا گولی مارنا یا فائر کرنا

Khwab mein Bandooq gun chalana

(۱) اگر کسی نے خواب میں بندوق چلائی تو وہ کسی انسان پر تہمت لگائے گا۔

(۲) جنگل میں بندوق چلانا شکار اور غنیمت کے حصول کی دلیل ہے اور شہر میں بندوق چلانا جھوٹی گواہی دینے کی علامت ہے۔

(۳) اگر کسی نے شہر میں چڑیا کی طرف بندوق سے فائر کیا تو وہ ایک موٹے آدمی پر جھوٹ باندھے گا اور جھوٹی گواہی کا مرتکب ہو گا۔

(۴) اگر صاحبِ خواب کو بندوق کی گولی لگی تو اس کے گناہ گار ہونے کی دلیل ہے۔

(۵) بادشاہ کے دروازے پر بندوق سے فائر کرنا لوگوں کی غیبت کرنے اور ان کے مذاق اڑانے پر دلالت کرتا ہے۔

(۶) اگر بند ووق سے کبوتر پر فائر کیا تو وہ کسی عورت پر تہمت لگائے گا۔

(۷) اگر کسی نے خواب میں بندوق کے ذریعہ تیر چلایا تو وہ بے وجہ گفتگو کرنے پر دلالت کرتا ہے، اگر تیر نشانہ پر لگا تو اس بات پر مقبولیت حاصل ہو گی، اگر خطا ہوا تو وہ بات اس پر وبال بنے گی۔

(۸) بندوق کی کمان صاحبِ کمان کے لئے بغاوت کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top