خواب میں زنار (کمر پر پہننے والی ڈوری) دیکھنے کی تعبیر

Khwab me zunnaar waist thread dekhne ki tabeer

یہ خواب میں لڑکے سے تعبیر ہے۔

(۱) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی زُنَّار ٹوٹ گئی ہے تو اس کا لڑکا مرے گا، نصرانیوں کے لیے یہ قربانی عبادت تعلیم واطاعت کی نشانی ہے۔

(۲) اگر پہننے والا مسلمان ہو تو یہ شہرت اچھے لوگوں کے ساتھ مربوط ہونے اور دین کی مدد اور اس کے خلاف ڈٹنے  سے تعبیر ہے، کبھی زنار زنا اور آگ پر دلالت کرتا ہے اور کبھی یہ درمیانی عمر پربھی دلالت کرتا ہے، زنار میں جو بھی اچھی یا بری تبدیلی دیکھی جائے تو جس پر دلالت کرتا ہے اس کی طرف اسی طرح منسوب کی جائے گی چنانچہ

(۳) اگر زنار نئے کپڑوں پر پہنی ہوئی ہوتو یہ لڑکا ہونے کی علامت ہے۔

(۴) اور اگر کپڑے کے نیچے ہو تو یہ دین ودنیا کے فساد پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top