Khwab me zulm dekhna
(۱) صاحبِ اقتدار لوگوں کا خواب میں ظلم کرنا لوگوں کو ہلاک کرنے اور گھروں کو برباد کرنے میں تعمیل کرنے کی علامت ہے۔
(۲) اہلِ علم اہلِ قرآن کا خواب میں ظلم کرنا اللہ تعالی کی طرف سے گناہوں کے معاف ہونے کی دلیل ہے۔
(۳) بعض اہلِ تعبیر کا کہنا ہے کہ خواب میں خود کو ظالم پانا محتاجی کی علامت ہے۔
(۴) خواب میں اپنے نفس کے ظلم کا اعتراف کرنا اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی دلیل ہے۔
(۵) خواب دیکھا کہ وہ شخص اس کے لئے بددعا کر رہا ہے جس پر اس نے ظلم کیا ہے تو صاحبِ خواب کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرنا چاہئے۔
(۶) خواب دیکھا کہ وہ مظلوم ہے اور اپنے اوپر ظلم کرنے والے پر بددعا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ظالم پر غلبہ پائے گا۔
(۷) کسی نے خواب دیکھا کہ اس پر ظلم کرنے والا شخص اس کے لئے بددعا کر رہا ہے تو یہ صاحبِ خواب کے لئے بشارت ہے اس لئے کہ بددعا خود اس پر لوٹ جائے گی۔