خواب میں زرہ دیکھنے کی تعبیر

khwab me zirah dekhne ki tabeer

خواب میں زرہ دیکھنا قلعہ پر دلالت کرتا ہے۔

(۱) بعض علماء کی رائے ہے کہ زرہ دیکھنا مضبوط، پیاری عظمت والی ہنس مکھ، فقراء سے محبت کرنے والی، مکا رودھو کا بازقسم کی بیوی ہے۔

(۲) زرہ کی دلالت کبھی عزت، قوت، مدد، مال اور میراث پر بھی ہوتی ہے۔

(۳) خواب میں زرہ بنانے والے کو دیکھنے کی تعبیر وہ شخص ہے جو لوگوں کے ساتھ اچھے طریقے اور محبت سے پیش آنے کا حکم دیتا ہو۔

خواب میں زره دیکھنے کی مزید تعبیرات

خواب میں اس کو دیکھنا دشمن سے بچاؤ کی دلیل ہے۔

(۱) خواب میں زرہ بنتے ہوئے دیکھنا قلعہ تعمیر کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۲) خواب میں زرہ پہنتے ہوئے دیکھنا محفوظ ہونے کی علامت ہے۔

(۳) کسی نے دیکھا کہ اس نے زرہ پہن لی ہے تو وہ کسی بڑے قلعہ کی باگ ڈور سنبھالے گا اور اس میں معزول ہونے سے مامون اور ہر قسم کے غموں سے محفوظ ہوگاٍ۔

(۴) اور اگر صاحبِ خواب تاجر ہے تو یہ خواب وجوہِ تجارت سے مالی فضیلت حاصل ہونے اور خوف سے امن وحفاظت میں ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۵) یہی خواب کوئی سچا آدمی دیکھے تو اس کے شریف ہونے اور اس کے مدد طلب کرنے والوں کے ساتھ مدد کرنے اور پناہ مانگنے والوں کی حفاظت کرنے کی دلیل ہے، نیز والد کی خدمت کرنے والا مضبوط بیٹا ہونے کی بھی علامت ہے۔

(۶) اسی طرح خواب میں زرہ پہننا مذکورہ صفات سے متصف شخص کی طرف سے نعمت ملنے اور خوشی غمی میں اس کی حفاظت کرنے اور سازشیوں کی سازشوں سے محفوظ رہنے کی بھی علامت ہے۔

(۷) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے اوپر لوہے کی زرہ ہے تو یہ اس کے دین کے محفوظ ہونے کی دلیل ہے۔

(۸) بعض علماء کی رائے ہے کہ خواب میں زرہ پہننا ملک ومال ملنے کی بشارت ہے اور زرہ مندجہ ذیل پر بھی دلالت کرتی ہے۔

خوف سے مامون ہونے، زوجہ کا محفوظ ہونا، مال ومنفعت ملنے، عورت کے لئے نقاب یا شوہر جو اس کے لئے ستر ہے، حصولِ قدرت عظیمہ، مددگار بھائی، مہربان اولاد وغیرہ، اسی طرح ڈھانپنے والا ہر اسلحہ مثلاً خود، زرہ اور ڈھال سینہ بند وغیرہ کپڑوں پر دلالت کرتے ہیں۔ (۹) لوہے کی زرہ مرد رشتہ داروں پر دلالت کرتی ہے، بعض کی رائے ہے کہ دو عظیم آدمیوں کی صحبت اختیار کرنے کی دلیل ہے اور کبھی اس کی تعبیر اس کے بیٹے اور بھائی سے بھی کی جاتی ہے۔

خواب میں زره ساز کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me zirah banane wale ko dekhne ki tabeer

(۱) اس کا خواب میں دیکھنا مشکل کاموں کی آسانی، ارادہ میں کوشش اور کنوارے کا شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے، زرد ساز وہ شخص بھی ہو سکتا ہے جو لوگوں کو علم وادب سکھاتا ہو، اچھے اخلاق کی طرف راہنمائی کرتا ہو لیکن اس میں نفاق بھی ہو۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top