خواب میں زہر دیکھنے کی تعبیر

khwab me zeher poison dekhna

(۱) اس کو خواب میں دیکھنا مال پر دلالت کرتا ہے چنانچہ کسی نے دیکھا کہ وہ زہر پی کر پھول گیا حتی کہ اسے ورم آ گیا اور اس میں پیپ پڑ گئی تو اسے اتنا ہی مال ملے گا جتنا وہ پھولا۔

(۲) اگر اس نے پیپ نہ دیکھی تو وہ تکلیف اور غم پائے گا، سم قاتل کی تعبیر موت ہے۔

(۳) اگر اس میں پیپ یا سوج نہ ہو تو زہر اپنے پینے والے کے لئے غم کی علامت ہے اور جس غلام نے دیکھا کہ اس نے زہر پیا تو وہ آزاد ہو گا یا شادی کرے گا۔

(۴) جس نے دیکھا کہ وہ کسی دوسرے کو زہر پلا رہا ہے تو وہ کسی عورت سے زنا کرے گا اس لئے کہ زہر خفیہ پلایا جاتا ہے اس طرح زنا بھی خفیہ کیا جاتا ہے۔

(۵) جس نے دیکھا کہ وہ زہر پی رہا ہے تو اس کی زندگی کم ہو گی۔

(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کو زہریلے جانور نے کاٹا ہے تو اس کی طرف بری بات منسوب ہو گی، نیز اسی طرح کی تعبیر ہاتھ پر کاٹنے کی ہے،کبھی خواب میں سانپ اور بچھو کا کاٹنا حرام مال کی کمائی اور اس کی جزا وسزا پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top