Khwab me zamurrud emerald dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں زُمُرُّددیکھنا گواہی اور جنت کے حقدار بنانے والے اعمال پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے زمرد حاصل کیا ہے تو وہ نیک بھائی پائے گا یا بہت سے اچھے دوست، مہذب اور نیک اولاد نرینہ یا علمِ نافع اور حلال مال پائے گا۔
خواب میں زبرجد (زمرد کے مشابہ ایک قیمتی پتھر) دیکھنے کی تعبیر
(۱) یہ خواب میں شائستہ، بہادر آدمی پر دلالت کرتا ہے، ایسے ہی نیک اور متدین آدمی پر بھی دلالت کرتا ہے، اگر یہ مال پر دلالت کرے تو یہ حلال اور پاک ہو گا اور زبرجد علم اور نیکی کی خالص بات اور گفتگو پر بھی دال ہوتا ہے۔