خواب میں زخم دیکھنے کی تعبیر

Khwab me zakham wound dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اپنے بدن میں زخم دیکھنا بدن کے ذریعے مال کی آمد کی دلیل ہے۔

(۲) دائیں ہاتھ میں زخم دیکھنا مرد رشتہ داروں کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے۔

(۳) بائیں ہاتھ کا زخمی ہو نا مؤنث رشتہ دار کی طرف سے مال ملنے کی دلیل ہے۔

(۴) بائیں پاؤں میں زخم دیکھنا زراعت سے حاصل شدہ مال پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) اور پشت کی جانب زخم دیکھنا اولاد کی طرف سے ملنے والے مال پر دلالت کرتا ہے۔

(۶) بدن کے زخم سے خون بہتا ہوا د یکھنا مقروض ہونے اور مشقت کے ساتھ مال خرچ کرنے کی علامت ہے اور ہر بہنے والا زخم خرچ پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) اپنے پیٹ یا بدن کے کسی حصہ میں تازہ زخم سے خون نکلتے ہوئے دیکھنا صاحبِ خواب کے مالی نقصان پر دلالت کرتا ہے اور کسی انسان کی طرف بری باتیں سننے اور اس پر اجر ملنے کی علامت ہے۔

(۸) سر پر زخم لگنا بھی مالی نقصان کی دلیل ہے صاحبِ خواب کو چاہیے کہ یہ خواب دیکھنے کے بعد اپنی حفاظت کرے۔

(۹) کسی نے دیکھا کہ اس کے سر پر زخم لگا اور اس سے خون نہیں نکلا تو تعبیر ہے کہ وہ کسی ایسے شرف وفضیلت کے قریب پہنچ گیا جو عنقریب اس کو پہنچنے والا ہے۔

(۱۰) سر میں زخم ہو کر خون بہنے لگنا ایسا مال ملنے کی طرف اشارہ ہے جس کا اثر اس پر واضح ہو۔

(۱۱) کسی امام یا بادشاہ نے خواب دیکھا کہ اس کے سر پر زخم ہوا اور کھال اُتر گئی اور ہڈی کٹ گئی تو تعبیر ہے کہ وہ دوہری زندگی گزارے گا اور اپنے ہمعصروں کو اپنے سامنے مرتے دیکھے گا اور ہڈی کا ٹوٹنا فوج کی شکست اور حکومت کے کمزور ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۲) بادشاہ کے بائیں ہاتھ میں زخم لگنا اس کی فوج کے دو گنے ہونے کی علامت ہے اور اس کی ران میں زخم لگنا خاندان کے افراد کے بڑھنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۳) بادشاہ کے پیٹ میں زخم ہونا خزانہ میں مالی زیادتی کی دلیل ہے۔

(۱۴) پنڈلیوں میں زخم درازی عمر پر دلالت کرتا ہے اور پیروں میں زخم مملکت کی مضبوطی کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۵) کسی نے دیکھا کہ کسی شخص نے اس کو زخمی کیا اور اس کے اعضاء کو بدن سے جدا کیا تو تعبیر ہے کہ یہ مارنے والا شخص صاحبِ خواب پر حق بات کی بنیاد پر مسلط ہوگا اور اگر اس زخم سے خون جاری ہوا تو مارنے والے کے لیے دلیل گناہ ہے اور صاحبِ خواب کے لیے باعثِ اجر ہے۔

(۱۶) دیکھا کہ مارنے والا اس کے خون سے لت پت ہے تو دلیل ہے کہ مارنے والا گنا ہوں کا مرتکب ہوگا اور بقدرِخون حرام مال حاصل کرے گا۔

(۱۷) خواب میں کسی کا فر کو زخمی کرنا یا اس سے خون جاری ہونا کسی ظاہر دشمن پر مسلط ہونے اور اس کو حق بات کہنے اور اس سے خون نکلنے کی بقدر مال ملنے کی دلیل ہے اس لیے کہ کافر کو مارنا مسلمانوں کے لیے حلال ہے۔

(۱۸) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے کسی کو زخمی کر دیا تو دلیل ہے وہ شخص زخمی کے بارے میں درست اور حق بات کہے گا جس کا کوئی جواب نہیں دیا جا سکتا۔

(۱۹) کسی نے کسی کو زخمی کر دیا اور اس سے خون جاری ہوا ہے تو تعبیر ہے کہ مارنے والا زخمی کی غیبت اس چیز کے بارے میں کرے گا جس میں وہ صحیح ہوگا اور دلیل ہے کہ مارنے سے گناہ سرزد ہو گا اور مجروح بقدرِ خروجِ دم گناہوں سے نکل جائے گا۔

(۲۰) چھری یا کسی لوہے کے آلہ سے زخم ہونا یا کرنا خیر کی علامت نہیں ہے بلکہ ظہورِ فساد کی دلیل ہے۔

(۲۱) بدن کے اعضاء میں سے کسی عضو کے زخمی ہونے کی تعبیر اس عضو کے عمل کے لحاظ سے ہوگی چنانچہ نوجوان مردوں اور عورتوں کے سینے یا دل میں زخم لگنا عشق پر دلالت کرتا ہے بوڑھوں اور بوڑھیوں کے لیے یہ خواب دلیلِ حزن وغم ہے۔

(۲۲) دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں زخم واقع ہونا قرض کے مسلط ہونے اور اس کے خلاف دستاویز لکھے جانے اور غم میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۳) کسی نے دیکھا کہ فرشتوں میں سے کسی فرشتہ نے اپنی تلوار سے اس کے پیٹ میں زخم لگا دیا اور وہ مر گیا تو تعبیر یہ ہے اس کے پیٹ میں زخم واقع ہوگا یا کوئی پھوڑہ وغیرہ نکلے گا مگر وہ اس سے صحت یاب ہو جائے گا۔

(۲۴) گردن میں زخم لگنا بچوں کی طرف سے مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں خراش لگنے کی تعبیر

khwab me kharash lagne ki tabeer

(۱) خواب میں خراش لگنا مشقت سے روزی کمانا ہے۔ بعض حضرات کہتے ہیں کہ خراش سے ایسے آدمی کی طرف اشارہ ہے جس کا باطن ظاہر سے بہتر ہے۔

خواب میں زخم کا داغ یا زخم کا نشان دیکھنے کی تعبیر

khwab me zakhm ka nishan dekhne ki tabeer

خواب میں داغ دیکھنا بلندی، رفعتِ منصب، ضروریات کے پورا ہونے، علم اور تبحر پر دلالت کرتا ہے۔


(۱) اس کی دلالت مال کو نقصان کرنے پر ہوتی ہے چنانچہ کسی نے خواب دیکھا کہ کسی شخص نے اس کو زخمی کر دیا تو دلیل ہے کہ وہ شخص اس کے مال یا رشتہ داروں کو ضرر پہنچائے گا۔

(۲) اگر اس زخم میں ورم، پیپ اور خون آلود پیپ ہو تو دلیل ہے کہ زخمی کرنے والا زخمی ہونے والے کے بارے میں ایسا کلام کرے گا جس کے بعد زخم خوردہ کو بہت سارا مال ملے گا۔

(۳) خواب میں پیشانی کا زخمی ہونا جلد مرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) کبھی زخم بری شہرت پر بھی دلالت کرتا ہے مثلاً بخل، کفر، فسق وغیرہ۔

(۵) کبھی زخم کی دلالت بد زبانی پر اور طعنہ دینے پر بھی ہوتی ہے۔

خواب میں زخم دیکھنا


(۱) خواب میں اگر قدم کا زخم ہو تو اس کو غم اور مصیبت پہنچے گی۔

(۲) اگر خواب دیکھنے والے کو کوئی انسان زخمی کرے تو جس کو زخمی کیا گیا اس کو زخمی کرنے والے کی طرف سے مصیبت پہنچے گی اور زخمی کرنے والا زخم زدہ پر کینہ رکھنے والا بھی ہو گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top