خواب میں زكوة دينے کی تعبیر

Khwab me zakat dene ki tabeer

(۱) یہ خواب میں مال کی زیادتی اور دوگنے ہونے کی علامت ہے۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے مال کی زکوۃ دے رہا ہے تو یہ اس کے بڑھنے اور زیادہ ہونے کی علامت ہے۔

(۳) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اپنا مال ان لوگوں پر خرچ کر رہا ہے جن پر اللہ نے فرض کیا ہے تو اگر مالدار ہو تو وہ مال ونعمت پائے گا اور نماز کو ان کے اوقات میں پڑھتا ہو گا۔

(۴) اور مالدار کا اپنے مال کی زکوۃ دینا خیر اور دشمن سے بچاؤ کی دلیل ہے، کبھی یہ زکوۃ رات کے تہجد پر بھی دلالت کرتا ہے اور نفلی روزوں کی کثرت پر بھی زکوۃ کا نکالنا کبھی چٹی پر دلالت کرتا ہے، کبھی کسی عزیز کے مرنے پر یا کسی عضو کے ضائع ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے یہ زکوۃ گزشتہ مفید چیز پر بھی دلالت کرتی ہے۔

(۵) زکوۃ کا نکالنا قرضہ پورا ہونے اور مال کے بڑھنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۶) زکوة کثرتِ فوائد، آسانیاں، بلندی، مرتبہ، مصیبتوں کو دور کرنے پر بھی دلالت کرتی ہے۔

(۷) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ زکوة تقسیم کر رہا ہے تو اللہ تعالی اس کے معاملات آسان کرے گا اور اس کو توبہ کی توفیق ہو گی۔

(۸) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے صدقۃ الفطر ادا کیا تو وہ نماز وتسبیح زیادہ کرتا ہو گا اور اگر اس پر قرض ہوا تو ادا کرے گا، نیز اس سال اس کو کوئی بیماری یا تکلیف نہ ہو گی۔

(۹) خواب میں صدقۃ الفطر ایک اچھی علامت ہے اگر اس جنس میں سے ہو جس میں سے زکوۃ ادا کی جاتی ہے۔

(۱۰) کسی دھات یا لقطہ کا خرچ کرنا لڑکے یا بیوی ہونے کی بشارت ہے اگر صاحبِ خواب فقیر ہو تو یہ اس کے نیک اعمال کے اور توبہ کے قبول ہونے کی علامت ہے اور اگر صاحبِ خواب فاسق ہو تو اللہ تعالی اس کو حلال مال عطا کرے گا، اگر کافر ہوا تو مسلمان ہو گا اور اہلِ زکوۃ میں سے بن جائے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top