خواب میں یاقوت دیکھنے کی تعبیر

Khwab me yaqoot ruby dekhne ki tabeer

(1) اس کی تعبیر فرحت وخوشی سے کی جاتی ہے چنانچہ خواب میں یاقوت کی انگوٹھی پہننا زینت و فرحت اور ناموری (مشہوری) کی علامت ہے۔

(۲) بچے کی پیدائش کی امید رکھنے والا شخص خواب میں اگر یا قوت کا نگینہ حاصل کرے تو یہ بچی کی پیدائش کی طرف اشارہ ہے ورنہ باندی خریدنے کی علامت ہے۔

(۳) اگر شادی کا خواہشمند شخص خواب میں یا قوت کا نگینہ حاصل کرے تو یہ ایک خوبصورت دیندار عورت سے شادی کرنے کی بشارت ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ﴾(ترجمہ:  جیسا کہ وہ یا قوت اور مرجان ﴾۔

(۴) خواب میں یا قوت کا نگینہ ملنا اہل عجم کی طرف سے مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے دریا یا نہر کی تہہ سے بہت سارے یا قوت جو کئی کلو میں تو لے جاسکیں، نکالے تو دلیل ہے وہ خزانوں سے یا اس شہر کی طرف منسوب شخص سے بہت زیادہ مال پائے گا۔

(۲) بہت سارے یاقوت پانا عالم کے لیے  علم، حکمران کے لیے  حکومت اور تاجر کے لیے  تجارت کے حصول پر دلالت کرتا ہے۔ اور بعض علماء تعبیر کی رائے کے مطابق سخت دل درشت آدمی پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) خواب میں یا قوت و مرجان سے مزیّن تاج پہننا عزت و قوت پر دلالت کرتا ہے جو عورت کی طرف سے ملے یا عورت کی طرف سے ملک ملنے کی بشارت ہے ۔

(۸) کبھی یاقوت فقراء کے لیے  غذاء ملنے کی علامت ہوتا ہے۔ اور کبھی مریض کے لیے  آگ سے نجات کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اس لیے  کہ یا قوت پر آگ کا اثر نہیں ہوتا ۔

(۹) خواب میں اپنے ہاتھ میں سرخ یا قوت کا نگینہ دیکھنا محبت کرنے والی سخت دل عورت پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) کسی نے اپنے ہاتھ میں یاقوت کے نگینے کی طرح نگینہ دیکھا مگر وہ یا قوت نہیں ہے، تو دلیل ہے وہ شرافت کا دعویٰ کرتا ہے حقیقتاً وہ شریف نہیں ہے۔

(ابن سیرین)

اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی سرخ یا سبز یاقوت تھا تو دلیل ہے کہ اس کو کوئی نیک اور اچھی بیوی ملے گی، یا اس کے ہاں کوئی خوبصورت لڑکی پیدا ہوگی ۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی عیب دار یاقوت تھا تو دلیل ہے کہ اس کی عورت اس پر حرام ہو جائے گی۔(اس)

علامہ کرمانی

اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس سبز یاقوت تھا تو دلیل ہے کہ اس کی کسی اچھی، نیک، خوبصورت اور حسب نسب والی عورت سے شادی ہوگی۔

اگر دیکھے کہ اس کے پاس زرد رنگ یاقوت کا تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورت اچھی شکل وصورت والی نہیں ہوگی۔

اگر دیکھے کہ یاقوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ عورت کنواری اور نیک سیرت ہوگی۔ (ک)

Tags: khwab me yaqoot dekhne ki tabeer, khwab me ruby dekhne ki tabeer, khwab me nageena dekhne ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top